قومی خبریں

درگاپور میں بی جے پی کا آدھی رات کو تھانے پر دھاوا، پولیس کے ساتھ جھڑپ، ٹی ایم سی کارکنوں سے تنازعہ کے بعد کشیدگی

بی جے پی کارکنوں نے زبردستی گیٹ کو دھکا دے کرتھانے کے اندر گھسنے کی کوشش کی جسے روکنے کے لیے پولیس کو کافی مشقت کرنا پڑی۔ حالات خراب ہوتے دیکھ کر انتظامیہ کو فوری طور پر مرکزی فورسز تعینات کرنا پڑا۔

<div class="paragraphs"><p>علاقے میں تعینات پولیس اہلکار (فوٹو سوشل میڈیا)</p></div>

علاقے میں تعینات پولیس اہلکار (فوٹو سوشل میڈیا)

 
ali

مغربی بنگال میں انتخابی سرگرمیاں آخری مرحلے میں پہنچ چکی ہیں اور ووٹنگ کی تیاریاں ہورہی ہیں وہیں ریاست کے درگاپور میں بی جے پی کارکنوں کے دریعہ نصف شب میں تھانے پر دھاوا بول کر پولیس اہلکاروں کے ساتھ ہاتھا پائی کی وجہ سے کشیدگی پھیل گئی ہے۔ منگل کی رات دیر گئے کوکووان پولیس اسٹیشن کے باہر صورتحال اس وقت خراب ہو گئی جب بڑی تعداد میں بی جے پی کارکنوں اور حامیوں نے تھانے پر دھاوا بول دیا۔ ہنگامہ اتنا پرتشدد تھا کہ کارکنوں نے زبردستی گیٹ کو دھکا دے کرتھانے کے اندر گھسنے کی کوشش کی جسے روکنے کے لیے پولیس کو کافی مشقت کرنا پڑی۔ حالات خراب ہوتے دیکھ کر انتظامیہ کو فوری طور پر مرکزی فورسز تعینات کرنا پڑا۔

Published: undefined

ہنگامے کی شروعات بی جے پی کارکنوں کی گرفتاری پر ہوئی۔ درگاپور ویسٹ سے بی جے پی امیدوار لکشمن چندر گھوڈوئی کی قیادت میں سینکڑوں کارکنوں نے پولیس اسٹیشن کو گھیر لیا۔ کارکنان زمین پر بیٹھ گئے اور نعرے بازی کرنے لگے۔ اس ہنگامے کی وجہ سے پورا علاقہ چھاؤنی میں تبدیل ہوگیا۔ بی جے پی کا الزام ہے کہ پولیس حکمراں پارٹی کے دباؤ میں یکطرفہ طور پر کام کر رہی ہے۔ تقریباً دو گھنٹے تک جاری رہنے والے ہنگامے کے دوران پولیس افسر وجے دلپتی کو بھی مظاہرین کی شدید مخالفت کا سامنا کرنا پڑا۔

Published: undefined

پورے تنازعہ کی جڑ اتوار کی رات بانکوڑا کراسنگ پر بھڑکنے والے تشدد میں چھپی ہے۔ ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) اور بی جے پی کارکنوں کے درمیان پرانی رنجش پر پرتشدد تصادم ہوا تھا۔ تشدد میں دونوں فریق کے ارکان شدید زخمی ہوئے اور فی الحال اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات کی اور منگل کو دونوں گروپوں کے تین افراد کو گرفتار کرلیا۔ بی جے پی کا دعویٰ ہے کہ اس کے بے گناہ کارکنوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، جبکہ اصل مجرم آزاد گھوم رہے ہیں۔

Published: undefined

اس واردات کو لے کر سیاسی بیان بازی بھی تیز ہوگئی ہے۔ بی جے پی امیدوار لکشمن چندر گھوڈوئی نے سخت تیور دکھاتے ہوئے کہا کہ ہمارے کارکنوں کو بغیر کسی وجہ کے گرفتار کیا گیا ہے۔ رات کے اندھیرے میں ان کے گھروں پر حملہ کیا گیا، ہمارے لوگ اسپتال میں ہیں اور پولیس انہیں گرفتار کر رہی ہے۔ ہم اس ناانصافی کو برداشت نہیں کریں گے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined