قومی خبریں

'بی جے پی مکانوں پر زبردستی بھگوا پینٹ کرا رہی ہے'

ایس پی لیڈر واسودیو نے بی جے پی کے کابینی وزیر نند گوپال نندی پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ مکانوں کو زبردستی بھگوا رنگ سے پینٹ کرا رہے ہیں اور اس پر اعتراض کرانے والوں کو مارپیٹ کی دھمکی دی جارہی ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

پریاگ راج: سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے سینئر لیڈر و ایم ایل سی واسو دیو نے اڈیشنل ڈائرکٹر جنرل آف پولیس کو خط لکھ کر الزام لگایا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) کے کابینی وزیر نند گوپال نندی کی ہدایت پر بہادر گنج محلے کے مکانوں کو زبردستی بھگوا رنگ سے پینٹ کیا جارہا ہے اور اس پر اعتراض کرانے والوں کو مارپیٹ کی دھمکی دی جارہی ہے۔

Published: 13 Jul 2020, 11:31 PM IST

واسودیو نے کہا کہ بی جے پی لیڈر اس قدر بے لگام ہوگئے ہیں کہ ان کی ہدایت پر اب گلیوں کے مکان زبردستی بھگوا رنگ میں رنگے جارہے ہیں۔انھوں نے اڈیشنل ڈائرکٹر جنرل آف پولیس اور سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کو خط لکھ کر معاملے کی جانچ کرنے کی درخواست کی ہے۔ انہوں نے بی جے پی لیڈروں کو بے لگام بتاتے ہوئے کہا ہے کہ آنے والے انتخابات میں عوام ان کو سبق سکھائیں گے۔

Published: 13 Jul 2020, 11:31 PM IST

واسو دیو نے اپنے شکایتی خط میں لکھا ہے کہ ایس پی کارکن رویندر کمار گپتا کا مکان کوتوالی تھانہ علاقے کے بہادر گنج محلے میں واقع ہے۔مسٹر نند گوپال نندی کے کہنے پر ان کے رشتہ دار مسٹر کمل کمار کیسروانی بھگوارنگ میں پریشر میشن سے زبردستی ان کے مکان کا پینٹ کرانے لگے۔ اس غیر قانونی کام کو جب رویندر کمار نے منع کیا تب ان کے ساتھ گالی گلوج کی گئی اور جان سے مارنے کی دھمکی بھی دی ہے۔

Published: 13 Jul 2020, 11:31 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 13 Jul 2020, 11:31 PM IST