قومی خبریں

بی جے پی شورش پسندوں کی پارٹی، رام نومی کی ریلیوں میں تشدد بھڑکانے کی ذمہ دار: ابھشیک بنرجی

ابھشیک بنرجی نے بغیر کسی واقعہ کا ذکر کیے کہا کہ بی جے پی کا مطلب ’شورش پسند‘ ہے۔ انھوں نے دعویٰ کیا کہ بی جے پی رام نومی جلوسوں میں غنڈے لاتے ہیں، جو تلواریں لہراتے ہیں اور برسرعام شراب پیتے ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>ابھشیک بنرجی، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

ابھشیک بنرجی، تصویر آئی اے این ایس

 

ترنمول کانگریس کے جنرل سکریٹری ابھشیک بنرجی نے ہفتہ کے روز بی جے پی کو ’شرپسندوں کی پارٹی‘ قرار دیا اور اس پر اسمبلی انتخاب سے قبل ریاست میں رام نومی ریلیوں کے دوران تشدد بھڑکانے کا الزام عائد کیا۔ ممتا بنرجی کے بعد ٹی ایم سی کے دوسرے نمبر کے لیڈر ابھشیک بنرجی نے بیربھوم ضلع کے لبھ پور میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے یہ بیان دیا۔ انھوں نے کہا کہ بنگال کے لوگ روایتی طور پر تمام تہواروں کو ہم آہنگی کے ساتھ مناتے آئے ہیں، لیکن بی جے پی ماحول کو بگاڑنا چاہتی ہے۔

Published: undefined

ابھشیک بنرجی نے اپنی تقریر میں کہا کہ ’’کیا آپ نے درگا پوجا، کالی پوجا، جگدھاتری پوجا، عید، چھٹھ پوجا، کرسمس یا جین برادری کے جلوسوں کے دوران کسی شرپسندی یا جھڑپ کی کوئی خبر سنی ہے؟ پھر رام نومی جیسے مقدس موقع کا استعمال وہ (بی جے پی) تشدد اور افراتفری پھیلانے کے لیے کیوں کر رہے ہیں؟‘‘

Published: undefined

دراصل انتخاب سے عین قبل مغربی بنگال کے مرشد آباد ضلع کے کچھ حصوں میں جمعہ کے روز اس وقت کشیدگی پھیل گئی جب رام نومی جلوس کے دوران جھڑپیں ہوئیں۔ کئی مقامات سے پتھراؤ، توڑ پھوڑ اور آگ زنی کی اطلاعات موصول ہوئیں۔ ایک سینئر پولیس افسر نے بتایا کہ رگھوناتھ گنج اور جنگی پور علاقوں میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب تک تشدد کے سلسلے میں 30 افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔

Published: undefined

ڈائمنڈ ہاربر سے لوک سبھا رکن ابھشیک بنرجی نے اپنے خطاب میں کسی خاص واقعہ کا ذکر کیے بغیر الزام لگایا کہ بی جے پی کا مطلب ’شرپسند‘ ہونا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ بی جے پی اور اس کی حامی تنظیمیں رام نومی جلوسوں میں غنڈوں کو لاتی ہیں، جو تلواریں لہراتے ہیں اور برسر عام شراب نوشی کرتے ہیں۔ انھوں نے سوال اٹھایا کہ ’’صرف رام نومی کے دوران ہی تشدد کی خبریں کیوں آتی ہیں؟ بنگال میں تہواروں کے موقع پر بھائی چارے اور ہم آہنگی کی روایت ہے۔‘‘ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایودھیا کی عوام 2024 کے لوک سبھا انتخاب میں بی جے پی کو مسترد کر چکے ہیں، حالانکہ اس نے مذہب کی بنیاد پر سیاست کی تھی۔ انہوں نے یقین دلایا کہ بی جے پی کو بنگال اور دیگر انتخابی ریاستوں میں بھی یہی انجام دیکھنا پڑے گا۔

Published: undefined

ابھیشیک بنرجی نے بی جے پی پر الزام لگایا کہ اس نے ریاست کے لوگوں کو ایس آئی آر کی قطاروں میں کھڑا ہونے پر مجبور کر کے اور لاکھوں حقیقی ووٹرس کے نام ہٹا کر مشکل میں ڈال دیا ہے۔ انہوں نے سوال کیا کہ بی جے پی لیڈر ایس آئی آر کے نام پر بنگال کے لوگوں کو دھمکیاں کیوں دے رہے ہیں؟ انہوں نے بیرونی زمینداروں کو عوام کو پریشان کرنے پر سبق سکھانے کی اپیل بھی کی۔

Published: undefined

بنرجی نے دعویٰ کیا کہ قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) نے اقتدار میں رہتے ہوئے آسام، بہار اور تریپورہ میں خواتین، نوجوانوں، بزرگوں اور سماج کے دیگر طبقات کے لیے ترقیاتی اقدامات شروع نہیں کیے، جبکہ ترنمول حکومت نے بنگال میں یہ کام انجام دیا۔ مرکز پر بنگال میں غریبوں کے لیے رہائشی اسکیموں کے لیے ایک پیسہ بھی منظور نہ کرنے کا الزام لگاتے ہوئے ابھشیک بنرجی نے کہا کہ ’’حالانکہ انہوں نے (مرکزی حکومت نے) ایک پیسہ بھی منظور نہیں کیا، لیکن ہم اگلے 6 ماہ میں ریاست کے ہر شخص کے سر پر چھت یقینی بنائیں گے۔‘‘

Published: undefined

ریلی کے اختتام اور ابھشیک بنرجی کے اسٹیج سے اترنے کے فوراً بعد اسٹیج کے ایک حصہ میں آگ لگ گئی، تاہم اس حادثہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ایک افسر نے بتایا کہ جیسے ہی اسٹیج کو آگ نے اپنی لپیٹ میں لیا، موقع پر موجود فائر بریگیڈ کے عملہ نے فوری طور پر آگ پر قابو پا لیا۔ انہوں نے بتایا کہ آگ لگنے کی وجوہات کی جانچ کی جا رہی ہے۔

Published: undefined

Follow us: WhatsAppFacebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined