
ڈاکٹر نریش کمار / تصویر بشکریہ ایکس / DrNareshkr@
نئی دہلی: دہلی کانگریس کے سینئر ترجمان ڈاکٹر نریش کمار نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بی جے پی کی ایک سالہ حکومت ایک طرح سے عآپ حکومت کا پارٹ-2 ثابت ہوئی ہے۔ انہوں نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح فلم ’دھرندھر پارٹ-2‘ اور ’بارڈر پارٹ-2‘ آئی، اسی طرح بی جے پی کی دہلی حکومت بھی عام آدمی پارٹی کا پارٹ-2 ہے۔
Published: undefined
ڈاکٹر نریش کمار نے الزام عائد کیا کہ جس طرح بی جے پی نے ایک سال میں دہلی کے لوگوں کا برا حال کیا ہے اور کوئی ٹھوس ترقیاتی کام نہیں کیا، اس سے واضح ہے کہ حکومت نے صرف جھوٹے وعدے، جھوٹا پروپیگنڈا اور سستی مقبولیت حاصل کرنے کی سیاست کی ہے۔ دوسری جانب عآپ پر حملہ کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ جن مسائل کو لے کر عام آدمی پارٹی نے دہلی میں حکومت بنائی تھی، آج بھی انہی مسائل کو بنیاد بنا کر عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ دہلی کی عوام بخوبی جان چکی ہے کہ اسے پورا موقع دیا گیا تھا، لیکن ان بنیادی مسائل پر کوئی ٹھوس کام نہیں کیا گیا، جن کے نام پر آج پھر عوام کے درمیان جایا جا رہا ہے۔
Published: undefined
کانگریس لیڈر کا کہنا ہے کہ بی جے پی حکومت بھی گزشتہ ایک سال میں دہلی کے لوگوں کے اعتماد پر کھری نہیں اتری ہے۔ جس طرز پر عآپ حکومت نے دہلی کے لوگوں کو دھوکہ دیا تھا، اسی طرز پر یہ بی جے پی حکومت بھی عوام کو دھوکہ دے رہی ہے، گمراہ کر رہی ہے اور بہکا رہی ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ عآپ دہلی کے ایل جی سے لڑتی تھی، جبکہ بی جے پی کے وزیر اور وزیر اعلیٰ عوام اور افسران سے لڑ رہے ہیں، یہاں تک کہ ان کے وزراء اور وزیر اعلیٰ میں بھی کوئی تال میل نہیں ہے۔
Published: undefined
ڈاکٹر نریش کمار نے کہا کہ بی جے پی حکومت کی قلعی ایک سال میں ہی کھل گئی ہے۔ دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا کو فوری طور پر اپنا طریقۂ کار بدلنا چاہیے یا پھر اخلاقی ذمہ داری لیتے ہوئے عہدے سے استعفیٰ دے دینا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ دہلی کے لوگ ویسی حکومت چاہتے ہیں، جیسی شیلا دیکشت کی قیادت میں 1998 سے 2013 تک رہی، جس نے ایک حساس اور قابل اعتماد حکومت دی تھی۔ کانگریس لیڈر نے واضح لفظوں میں کہا کہ 2013 کے بعد دہلی میں کچھ نہیں بدلا، بدلی ہیں تو صرف حکومتیں۔ عآپ اور بی جے پی کی حکومت میں کوئی بنیادی فرق نہیں ہے۔ کانگریس حکومت نے دہلی کو گرین سٹی اور چمکتی ہوئی دہلی بنایا تھا، جبکہ آج دہلی آلودگی سے پریشان ہے۔ اس کے لیے ذمہ دار بی جے پی حکومت تو ہے ہی، لیکن اس کی بنیاد عآپ حکومت نے رکھی تھی۔
Published: undefined
آخر میں ڈاکٹر نریش کمار نے کہا کہ گزشتہ 11 برسوں میں عآپ نے نہ تو دہلی کی ترقی کی اور نہ ہی گزشتہ ایک سال میں بی جے پی نے کوئی ترقیاتی کام کیا۔ ان دونوں حکومتوں نے مل کر صرف دہلی کی تباہی کی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined