
علامتی تصویر
بہار کے نالندہ ضلع سے ایک افسوسناک خبر سامنے آئی ہے جہاں آج (منگل) صبح ایک مندر میں بھگدڑ مچنے سے 8 خواتین عقیدت مندوں کی موت ہو گئی۔ بھگدڑ میں کئی دیگر لوگ زخمی بھی ہوئے ہیں جن میں متعدد کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔ جس کی وجہ سے خیال کیا جا رہا ہے کہ مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ یہ واقعہ دیپ نگر تھانہ علاقہ کے تحت مگھرا گاؤں واقع مشہور شیتلا دیوی مندر میں پیش آیا۔ واردات کے بعد مندر احاطے میں کہرام مچ گیا۔
Published: undefined
بتایا جا رہا ہے کہ زیادہ بھیڑ اور ناکافی انتظامات کی وجہ سے افسوسناک واردات پیش آئی۔ حادثے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے انتظامیہ نے فوری طور سے میلہ اور مندرکو بند کروا دیا۔ راحت اور بچاؤ کام شروع کر دیا گیا ہے۔ زخمیوں کو علاج کے لیے اسپتال بھیجا گیا ہے۔ حالانکہ انتظامیہ نے ابھی تک ہلاک ہونے والے عقیدت مندوں کی صحیح تعداد کی تصدیق نہیں کی ہے۔
Published: undefined
غور طلب ہے کہ یہاں ہر منگل کو ہزاروں کی تعداد میں عقیدت مند پوجا کرنے آتے ہیں۔ ’اے بی پی نیوز‘ کے مطابق اس منگل کو سیکورٹی کے انتظامات مکمل طور پرخراب نظرآئے۔ پوجا میں شرکت کرنے کے لیے عقیدت مندوں کی بڑی بھیڑ جمع ہوئی تھی جس میں کسی وجہ سے بھگدڑ مچ گئی۔ واردات کی اصل وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی ہے۔ اطلاع ملتے ہی کئی ایمبولینسیں جائے وقوعہ پر پہنچیں۔ ایس ڈی ایم بھی موقع پرپہنچ گئے۔ اس واردات میں زخمی ہونے والے عقیدت مندوں کی تعداد تقریباً 10 سے 12 بتائی جارہی ہے۔ زخمیوں کو علاج کے لیے صدر اسپتال بھیجا گیا ہے۔ مندر کے احاطے کو مکمل طور پر خالی کرا لیا گیا ہے۔ واقعہ کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر موجود ہے۔
Published: undefined
کہا جارہا ہے کہ آج چیتر کا آخری منگل ہونے کی وجہ سے بھیڑ زیادہ تھی۔ نہ مندر انتظامیہ نے لائنوں میں درشن کرانے کا انتظام کیا تھا اور نہ ہی پولیس سیکورٹی کا انتظام تھا۔ جس کے نتیجے میں بھگدڑ مچ گئی۔ درشن کی جلدی میں عقیدت مند لائن توڑ کر آگے بڑھنے لگے۔ اس دوران اچانک بھگدڑ مچنے کے بعد لوگ ادھر ادھر بھاگنے لگے۔ اسی دوران کئی خواتین بھیڑ میں دب گئیں اور کچلنے سے ان کی موت ہوگئی۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ واردات زیادہ بھیڑ اور انتظامات کی کمی کی وجہ سے ہوئی۔ واقعے کے بعد راحت اور بچاؤ کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔
Published: undefined
وہیں دوسری طرف یہاں کی نالندہ یونیورسٹی آج اپنا یوم تاسیس منارہی جس میں صدر جموریہ دروپدی مرمو بھی شرکت کرنے والی ہیں۔ وزیر اعلیٰ نتیش کمار بھی نالندہ یونیورسٹی کے کانووکیشن میں شرکت کریں گے۔ اس کے علاوہ نائب وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری بھی ان کے ساتھ ہوں گے۔ اس سے یہ سوال اٹھتا ہے کہ کیا اس طرح کے واقعہ کی وجہ سے مندر کے حفاظتی انتظامات میں ڈھیل تھی؟
Published: undefined
مندر میں بھگدڑ کی واردات ایسے وقت ہوئی ہے جب یہاں کی نالندہ یونیورسٹی آج اپنا یوم تاسیس منارہی جس میں صدر جموریہ دروپدی مرمو بھی شرکت کرنے والی ہیں۔ وزیر اعلیٰ نتیش کمار بھی نالندہ یونیورسٹی کے کانووکیشن میں شرکت کریں گے۔ اس کے علاوہ نائب وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری بھی ان کے ساتھ ہوں گے۔ انتظامی مشینری صدر کے نالندہ دورے کی تیاریوں میں مصروف تھی اور یہ بڑا واقعہ سامنے آیا۔ واقعے کے بعد ایک گھنٹے تک لوگ اپنے پیاروں کی تلاش میں مصروف رہے۔ زیادہ تر لوگ اپنے اہل خانہ کے ساتھ آئے ہوئے تھے جس کی وجہ سے بچوں کی تعداد بھی زیادہ تھی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined