ویڈیو گریب
بہار کے پورنیہ کے بھوانی پور تھانہ علاقے میں چوروں کی کارستانی لگاتار بڑھتی جا رہی ہے۔ چور اتنے بے خوف ہو گٓئے ہیں کہ عام اور خاص سبھی ان کے لیے برابر ہو گئے ہیں۔ تازہ واقعہ میں چوروں نے گزشتہ روز سابق وزیر اور راشٹریہ جنتادل کی ریاستی نائب صدر بیمہ بھارتی کے بھوانی پور واقع رہائش کو نشانہ بناتے ہوئے چوری کی واردات کو انجام دیا۔ جس وقت گھر میں چوری ہوٓئی اس وقت وہاں کوئی موجود نہیں تھا۔
Published: undefined
چوروں نے مرکزی دروازے سمیت چار کمروں کے تالے توڑ کر گھر میں رکھے قیمتی سامان کی چوری کر لی۔ اتنا ہی نہیں چور گھر میں لگے سی سی ٹی وی کیمرے کا ڈی وی آر بھی اپنے ساتھ لے گئے جس سے ان کی پہچان کرنے میں دقت پیش آ رہی ہے۔ چوری کیے گٓئے سامان کی قیمت کا ابھی تک صحیح اندازہ نہیں لگایا جا سکا ہے لیکن سابق ایم ایل اے بیمہ بھارتی کے مطابق چور اشٹ دھات کی مورتی، سونے کے زیورات، کمبل، کپڑے اور دیگر قیمتی اشیاء لے گئے ہیں۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی۔ دھمداہا زونل ایس پی کوشل کمار، بھوانی پور تھانہ صدر سنیل کمار، سب انسپکٹر سنجیو رنجن لال اپنی ٹیم کے ساتھ موقع پر پہنچے اور جانچ شروع کر دی۔ پولیس نے چوروں کا سراغ لگانے کے لیے ضلع ہیڈ کوارٹر سے فنگر پرنٹ ایکسپرٹ کو بھی بلایا۔
Published: undefined
اس سلسلے میں بیمہ بھارتی نے بتایا کہ جس وقت واقعہ ہوا وہ اپنے بھٹّا رہائش پر کنبہ کے ساتھ تھیں۔ ان کے بھوانی پور واقع رہائش کی دیکھ بھال گڑیا منڈل اور اس کا معاون رام چندر منڈل کرتے تھے۔ کچھ دنوں پہلے گڑیا منڈل اپنے مائیکہ گئی ہوئی تھی، جبکہ رام چندر منڈل جمعرات کی رات قریب 10:30 بجے اپنے ماں کا علاج کرانے کے لیے گھر چلا گیا تھا۔
جمعہ کی صبح جب رام چندر منڈل واپس لوٹا تو اس نے مرکزی دروازے کو اندر سے بند پایا۔ گیٹ پھاند کر اندر جانے کے بعد اس نے دیکھا کہ گھر کے چار کمروں کے تالے ٹوٹے ہوئے تھے۔ اس نے فوراً بیمہ بھارتی اور گڑیا منڈل کو اس واقعہ کی اطلاع دی اور پھر بھوانی پور تھانہ جاکر پولیس کو اطلاع دی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined