
پٹنہ: بہار میں راشٹریہ جنتادل ( آرجے ڈی ) قانون ساز اسمبلی کی پارٹی لیڈر رابڑی دیوی مظفرپور اور آس پاس کے اضلاع میں چمکی بخار (ایکیوٹ انسفیلائٹس سنڈروم ۔ اے ای ایس ) سے بچوں کی موت کی وجہ حکومت کی غلطی اور لاپروائی کو بتایا اور کہاکہ اس کی اخلاقی ذمہ داری لیتے ہوئے وزیر صحت منگل پانڈے کو فوراً اپنے عہدہ سے استعفیٰ دے دینا چاہئے ۔
Published: undefined
سابق وزیراعلیٰ رابڑی دیوی نے یہاں کونسل کے باہر نامہ نگاروں سے بات چیت میں کہاکہ نتیش حکومت کی لاپرواہی اور غلطیوں کی وجہ سے مظفرپور اور اس کے آس پاس کے اضلاع میں چمکی بخار سے سینکڑوں بچوں کی اموات ہوئیں ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اس کی اخلاقی ذمہ داری لیتے ہوئے وزیر صحت منگل پانڈے کو فورا استعفیٰ دے دینا چاہئے ۔ اگر وہ ایسا نہیں کرتے ہیں تو وزیراعلیٰ نتیش کمار کو بلاتاخیر اپنے عہدہ سے استعفیٰ دے دینا چاہئے ۔
Published: undefined
آرجے ڈی لیڈر نے الزام لگاتے ہوئے کہاکہ اس بیماری کی روک تھام کے علاوہ بیمار بچوں کے مکمل علاج کیلئے حکومت نے ابھی تک کوئی انتظام نہیںکیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ چمکی بخار سے متاثر بچوں کو کھانے کیلئے اناج تک نہیں مل پارہا ہے ۔
Published: undefined
مسز رابڑی دیوی نے چمکی بخار سے بچوں کی ہوئی اموات سے متعلق وزیراعظم نریندر مودی کے بیان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہاکہ ” میں مودی کے بیان کا خیر مقدم کرتی ہوں ۔” انہوں نے اپوزیشن لیڈر تیجسوی پرساد یادو کے نہیں آنے سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہاکہ وہ جلد ہی آئیںگے ۔ وہ بیٹھے ہوئے نہیں ہیں بلکہ اپنے کام میں لگے ہوئے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined