قومی خبریں

بہار: مغربی چمپارن میں سڑک حادثہ، چار افراد ہلاک، چار زخمی

پولس ذرائع نے یہاں بتایا کہ والمیکی ٹائیگر ریزرو کے گھنے جنگل سے گزرنے والی بالمیکی نگر بگہا مین روڈ پر نورنگیہ تھانہ کے ہردیا چاتی کے قریب ایک بے قابو کار سڑک کے کنارے درخت سے ٹکرا گئی۔

سڑک حادثہ، علامتی تصویر آئی اے این ایس
سڑک حادثہ، علامتی تصویر آئی اے این ایس 

بگہا: بہار میں مغربی چمپارن ضلع کے نورنگیہ تھانہ علاقے کے بالمیکی نگر بگہا مین روڈ پر منگل کی صبح ہوئے ایک سڑک حادثے میں چار افراد ہلاک اور چار دیگر زخمی ہو گئے۔ پولس ذرائع نے یہاں بتایا کہ والمیکی ٹائیگر ریزرو کے گھنے جنگل سے گزرنے والی بالمیکی نگر بگہا مین روڈ پر نورنگیہ تھانہ کے ہردیا چاتی کے قریب ایک بے قابو کار سڑک کے کنارے درخت سے ٹکرا گئی۔

Published: undefined

اس حادثے میں کار میں سوار دو افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی، جبکہ چھ دیگر افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو بگہا سب ڈویژنل اسپتال لایا گیا جہاں علاج کے دوران دو بچیوں کی موت ہوگئی۔ شدید زخمی چار افراد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

Published: undefined

ذرائع نے بتایا کہ ضلع کے نول پور تھانہ کے کاولا پور گاؤں کے رہنے والے ادے نارائن ساہنی کے یہاں شادی تھی۔ ان کا بیٹا ناگمنی ڈرائیور رام بابو کے ساتھ شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے بالمیکی نگر کے لو کش گھاٹ میں واقع اپنی بہن کے گھر گیا تھا۔ کار میں بہن اور دو بھانجیوں سمیت آٹھ افراد صبح شادی کی تقریب سے واپس آ رہے تھے تبھی یہ حادثہ ہوا۔ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined