
بھارت جوڑو یاترا آج 13 دن میں داخل ہو چکی ہے۔ آج کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے پارٹی لیڈران اور کارکنان کے ساتھ کیرالہ میں الاپوزا کے چیرتھلا تعلقہ سے پرچم کشائی کے بعد سفر کا آغاز کیا۔ یاترا کوٹھیاتھوڈو کے مقام پر پہنچ کر ٹھہرے گی اور وقفہ کے بعد شام کو دوبارہ شروع ہوگی۔
تمل ناڈو کے کنیا کماری سے شروع ہونے والی ’بھارت جوڑو یاترا‘ اس وقت کیرالہ میں ہے اور قافلہ الاپوزا ضلع میں سفر طے کر رہا ہے۔ آج چیرتھلا میں پرچم کشائی کے بعد صبح 6.30 بجے یاترا کی شروعات کی گئی۔ صبح 11 بجے تک یاترا کوٹھیاٹھوڑو کے مقام تک پہنچے گی جہاں آرام کیا جائے گا۔ اس کے بعد شام 4.30 بجے یاترا کا آج کا دوسرا مرحلہ شروع ہوگا اور 7 بجے تک قافلہ ارور جنکشن تک پہنچ جائے گی۔ تمام پیدل یاتری رات میں ایرناکولم کے کوچی میں قیام کریں گے۔
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 20 Sep 2022, 9:11 AM IST
تصویر قومی آواز / وپن