
بس میں لگی آگ کو بجھاتے فائر بریگیڈ کا دستہ، تصویر سوشل میڈیا
بنگلورو کے ویر بھدر علاقے میں بس اسٹینڈ کے پاس ایک گیراج میں اچانک آگ لگنے سے افرا تفری کا ماحول پھیل گیا۔ اس آگ کی زد میں درجن بھر بسیں آ گئی ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ آگ سب سے پہلے ایک بس میں لگی اور پھر دیکھتے ہی دیکھتے کئی گاڑیوں کو اس آگ نے اپنی زد میں لے لیا۔ حالانکہ آگ لگنے کی وجوہات کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔ آگ لگنے کی خبر ملتے ہی فائر بریگیڈ کے دستے جائے حادثہ پر پہنچ گئے ہیں اور آگ بجھانے کی کوششیں بھی شروع ہو گئی ہیں۔
بتایا جا رہا ہے کہ ویربھدر نگر واقع بس اسٹینڈ کے پاس ایک گیراج ہے جس میں اچانک آگ لگ گئی۔ اس کے بعد آگ نے بسوں کو اپنی گرفت میں لینا شروع کر دیا۔ فی الحال اس آگ کی وجہ سے کسی جانی نقصان کی یا پھر کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔
فائر بریگیڈ دستہ سے جڑے ایک سینئر افسر نے واقعہ کے تعلق سے جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ ’’بسیں گیراج میں کھڑی تھیں۔ فائر بریگیڈ موقع پر پہنچ گئی ہے اور آگ بجھانے کی کوششیں ہو رہی ہیں۔ آگ لگنے کی وجہ کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔‘‘
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔