قومی خبریں

گوا میں بھیک مانگنے پر لگی پابندی، ساحل سمندر پر مالش کرنا بھی ممنوع

وزیر اعلیٰ پرمود ساونت نے کہا کہ بھیک مانگنے، سمندری ساحل پر مالش کرنے اور دلالی کرنے جیسی سرگرمیوں پر پوری طرح سے پابندی لگا دی گئی ہے۔ سڑک کنارے کھانا بنانے والوں کا سامان بھی ضبط کر لیا جائے گا۔

پرمود ساونت، تصویر آئی اے این ایس
پرمود ساونت، تصویر آئی اے این ایس 

گوا کے وزیر اعلیٰ پرمود ساونت نے جمعہ کے روز سیاحوں کو پیش نظر رکھتے ہوئے کچھ اہم اعلانات کیے۔ انھوں نے بتایا کہ گوا ریاست میں داخل ہوتے وقت اگر سیاح گاڑیوں میں اسٹوو گیس سلنڈر جیسی چیزیں رکھتے ہیں تو انھیں جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔ ساتھ ہی ان کے سامان بھی ضبط کر لیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ گوا میں کھلے آسمان کے نیچے کھانا پکاتے ہوئے دیکھے جانے پر پولیس انھیں گاڑی سمیت حراست میں لیتے ہوئے جرمانہ بھی لگائے گی۔

Published: undefined

آج وزیر اعلیٰ پرمود ساونت نے گوا میں نئے مجرمانہ قوانین (بی این ایس، بی این ایس ایس اور بی ایس اے) کے نفاذ کا جائزہ لینے کے لیے اعلیٰ عہدوں پر فائز افسران کی میٹنگ میں حصہ لیا۔ اس میٹنگ کی صدارت کرنے کے بعد پورووریم واقع سکریٹریٹ میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کچھ بڑے فیصلوں کی جانکاری دی گئی۔ انھوں نے کہا کہ بھیک مانگنے، ساحل سمندر پر مالش کرنے اور دلالی کرنے جیسی سرگرمیوں پر پوری طرح سے پابندی لگا دی گئی ہے۔

Published: undefined

وزیر اعلیٰ کا کہنا ہے کہ گوا میں کھلی جگہوں پر گھوم کر سیاحوں کی مالش کرنے والے مالشیے، سیاحوں کو پریشان کرنے والے بھکاری اور سیاحتی شعبوں میں کام کرنے والے دلالوں کو پولیس حراست کا سامنا کرنا پڑے گا۔ انھوں نے جمعہ کے روز گوا میں مقامی باشندوں اور سیاحوں دونوں کو پریشان کرنے سے روکنے کے لیے کئی ترکیبوں کا اعلان کیا۔ انھوں نے کہا کہ اب صرف باڈی کیمرہ والے پولیس انسپکٹر ہی دن کے وقت ٹریفک اصولوں کی خلاف ورزی کرنے والوں پر چالان کاٹ سکیں گے۔ علاوہ ازیں رات کے وقت وردی پر کیمرہ لگانے والے پولیس انسپکٹر یا سَب انسپکٹر ٹریفک اصولوں کی خلاف ورزی کرنے والوں کا چالان کاٹیں گے۔

Published: undefined

دی گئی جانکاری کے مطابق نیا اصول 4 اپریل یعنی جمعہ سے ہی نافذ ہو گیا ہے۔ اب ریاست میں داخل ہونے والے سبھی سیاحوں کی گاڑیوں کو ریاستی سرحد پر جانچ کا سامنا کرنا پڑے گا۔ اگر وہ سڑک کنارے کھانا بناتے پائے گئے تو ان کے گیس اسٹوو اور سلنڈر ضبط کر لیے جائیں گے اور ان کی گاڑیوں پر جرمانہ لگایا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ کا کہنا ہے کہ نئی پابندیوں کے بعد مقامی لوگوں اور سیاحوں کا استحصال بند ہو جائے گا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined