قومی خبریں

بینکوں کی ہڑتال واپس لی گئی، عوام نے لی راحت کی سانس

آج سے شروع ہونے والی تین روزہ بینک ہڑتال کو فوری طور پر ملتوی کر دیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ انڈین بینکس ایسو سی ایشن اوریونین فورم آف بینکس یونینس کے درمیان رات گئے میٹنگ کے بعد کیا گیا۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر بشکریہ آئی اے این ایس</p></div>

تصویر بشکریہ آئی اے این ایس

 

ملک بھر کے بینک ملازمین 28 ستمبر یعنی آج سے ہڑتال پر جانے والے تھے۔ یہ تین روزہ ہڑتال اب ملتوی کر دی گئی ہے۔ ہڑتال سے صرف ایک دن پہلے، انڈین بینکس ایسو سی ایشن(آئی بی اے) اوریونین فورم آف بینکس یونینس( یو ایف بی یو ) کے درمیان رات گئے میٹنگ ہوئی۔ کئی مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا اور کچھ فیصلے کیے گئے جس کے نتیجے میں ہڑتال ملتوی کر دی گئی۔

اس ہڑتال نے، جو 28 سے 30 ستمبر تک ہونے والی تھی، عوام میں خاصی تشویش پیدا کر دی تھی، کیونکہ اس سے بینکنگ کا کام متاثر ہوتا۔ تاہم، ایک دن پہلے ہڑتال ختم کرنے کے فیصلے سے عوام میں راحت محسوس ہوئی ہے۔

درحقیقت، انڈین بینکس ایسوسی ایشن (آئی بی اے) اور یونین فورم آف بینکس یونینس ( یو ایف بی یو) کے درمیان، ہڑتال سے ٹھیک ایک دن پہلےیعنی کل دیر رات میٹنگ ہوئی جس میں کچھ معاملوں پر اتفاق رائے کے بعد یونینوں نے تین روزہ ہڑتال ملتوی کر دی۔

یونینوں نے ابھی تک یہ نہیں بتایا کہ کیا بات چیت ہوئی اور کون سے مطالبات پورے ہوئے۔ تاہم، یو ایف بی یو پہلے ہی واضح کر چکا ہے کہ ہڑتال صرف ملتوی کی گئی ہے، منسوخ نہیں کی گئی۔ اگر ان کے مطالبات نہ مانے گئے تو وہ 26 اکتوبر سے غیر معینہ مدت کی ہڑتال پر جا سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ اس ہڑتال کے ذریعہ یونین کا بنیادی مطالبہ یہ تھا کہ بینکنگ سسٹم کو ہفتے میں پانچ دن کام کرنا چاہیے، یعنی بینک ملازمین کو پانچ دن کے اوقات کام کے لئے  دیے جائیں۔

واضح رہے کہ 28 ستمبر سے شروع ہونے والی ہڑتال کی وجہ سے کچھ سرکاری اور دیہی بینک اتوار کو بھی کھلے تھے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ بینکنگ آپریشن متاثر نہ ہوں اور صارفین کو تکلیف نہ ہو۔ اب جبکہ ہڑتال ملتوی کر دی گئی ہے، یہ صارفین کے لیے ایک بڑی راحت کے طور پر سامنے آئی ہے۔

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔