قومی خبریں

اعظم گڑھ: موسیقار راجیش مشرا کے بیٹے کا سرعام گولی مار کر قتل

اعظم گڑھ کے پولیس سپرنٹنڈنٹ انوراگ آریہ نے بتایا کہ ہریہر پور گاؤں میں راجیش مشرا کے 20 سالہ بیٹے آدرش مشرا کو دو مقامی نوجوانوں نے گھر کے نزدیک گولی مار کر ہلاک کر دیا۔

فائرنگ، علامتی تصویر یو این آئی
فائرنگ، علامتی تصویر یو این آئی 

اعظم گڑھ: اتر پردیش کے اعظم گڑھ میں منگل کی دیر شام مشہور موسیقار راجیش مشرا کے گاؤں میں کچھ غنڈوں نے کھلے عام ان کے بیٹے کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ فائرنگ سے ایک دیگر نوجوان زخمی ہوا ہے۔ اعظم گڑھ کے پولیس سپرنٹنڈنٹ انوراگ آریہ نے بتایا کہ ہریہر پور گاؤں میں راجیش مشرا کے 20 سالہ بیٹے آدرش مشرا کو دو مقامی نوجوانوں نے گھر کے نزدیک گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ واقعہ کے بعد دونوں نوجوان فرار ہو گئے۔

Published: undefined

آدرش کو تشویشناک حالت میں قریبی اسپتال لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ اس فائرنگ میں ایک دیگر نوجوان زخمی ہوا ہے جس کا مقامی اسپتال میں علاج چل رہا ہے۔ اس واقعہ کے بعد مشتعل گاؤں والوں نے اسپتال کے باہر ہی چکہ جام کر دیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس سپرنٹنڈنٹ انوراگ آریہ کے علاوہ بڑی تعداد میں پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

Published: undefined

آریہ نے کہا کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حملہ آوروں کی گرفتاری کے لیے چار ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ ان کی گرفتاری کے بعد ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پولیس اہل خانہ کی شکایت کے بعد معاملہ درج کرے گی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined