قومی خبریں

ایران پر حملہ بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی، ہندوستان کو متوازن کردار ادا کرنا چاہئے: آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ نے ایران پر حملے کی مذمت کی اور ہے کہ یہ بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے۔ بورڈ نے ہندوستان سے متوازن سفارتی کردار ادا کرنے اور جنگ روکنے کے لیے عالمی کوششوں کی اپیل کی

<div class="paragraphs"><p>آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ / گرافکس</p></div>

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ / گرافکس

 

نئی دہلی: آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ نے ایران کے خلاف امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے کئے گئے مشترکہ حملوں کی سخت مذمت کرتے ہوئے اسے بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ بورڈ نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کا انتقال مسلم دنیا کے لیے بڑا نقصان ہے۔

Published: undefined

بورڈ کے ترجمان ڈاکٹر ایس کیو آر الیاس نے ایک پریس بیان میں کہا کہ ایران کے جوہری پروگرام کے معاملے پر امریکہ کے ساتھ جاری مذاکرات میں خاصی پیش رفت ہو چکی تھی۔ ان کے مطابق عمان کے وزیر خارجہ بدر البوسعیدی کی ثالثی میں ہونے والی بات چیت کے دوران ایران نے امریکہ کی بیشتر شرائط کو قبول کر لیا تھا اور سفارتی سطح پر حل کی امید پیدا ہو گئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ اس کے باوجود امریکہ نے اچانک مذاکرات ختم کرنے کا اعلان کر دیا اور فوراً اسرائیل کے ساتھ مل کر ایران پر حملہ کر دیا۔ ڈاکٹر الیاس کے مطابق یہ عمل سفارت کاری کے نام پر ایک بہانہ تھا اور اس سے واضح ہوتا ہے کہ طاقت کے استعمال کو ترجیح دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ کسی خود مختار ملک کے مرکزی قائد کو نشانہ بنانا اور کھلے طور پر حکومت کی تبدیلی کی بات کرنا عالمی اصولوں کے سراسر خلاف ہے۔

Published: undefined

ڈاکٹر الیاس نے کہا کہ اس حملے نے پورے مشرق وسطیٰ کو عدم استحکام کی نئی صورتحال سے دوچار کر دیا ہے۔ ایک طرف کچھ یورپی ممالک امریکہ کی حمایت کر رہے ہیں تو دوسری جانب روس اور چین ایران کے موقف کے قریب نظر آ رہے ہیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر فوری طور پر موثر سفارتی مداخلت نہ ہوئی تو یہ تنازع وسیع جنگ میں تبدیل ہو سکتا ہے جس کے نتائج پوری دنیا کے لیے خطرناک ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ طویل جنگ کی صورت میں انسانی بحران شدت اختیار کرے گا اور عالمی معیشت بھی شدید متاثر ہوگی، جس کا سب سے زیادہ بوجھ ترقی پذیر اور کمزور ممالک کو برداشت کرنا پڑے گا۔ ڈاکٹر الیاس نے افسوس ظاہر کیا کہ ایسے نازک وقت میں ہندوستان ایک متوازن اور باوقار سفارتی کردار ادا کر سکتا تھا، تاہم موجودہ پالیسی نے ہندوستان کی خارجہ پالیسی کی ساکھ کو متاثر کیا ہے۔

Published: undefined

انہوں نے یہ بھی تشویش ظاہر کی کہ آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت پر ہندوستانی حکومت کی جانب سے کوئی سرکاری تعزیتی بیان جاری نہیں کیا گیا، جو اخلاقی اور سفارتی روایت کے خلاف ہے۔

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ نے ایک بار پھر ہندوستانی حکومت، اقوام متحدہ اور عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ فوری اور سنجیدہ اقدامات کرتے ہوئے جنگ بندی کو یقینی بنائیں تاکہ خطے کو مزید تباہی اور بڑے عالمی بحران سے بچایا جا سکے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined