
حق رائے دہی کا استعمال کرنے کے بعد ووٹرس، تصویر ’ایکس‘ @ECISVEEP
آسام، کیرالہ اور پڈوچیری میں آج ووٹرس نے بڑی تعداد میں اپنے گھروں سے نکل کر حق رائے دہی کا استعمال کیا۔ تینوں ریاستوں کے مجموعی طور پر 5.31 کروڑ ووٹرس نے آج نئی حکومت کی تشکیل کے لیے اپنا فیصلہ سنا دیا ہے اور سبھی پولنگ اسٹیشنوں پر موجود ای وی ایم کو سیل بھی کر دیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی مجموعی طور پر 1889 امیدواروں کی قسمت ای وی ایم میں قید ہو گئی۔ اب سبھی کو 4 مئی کا انتظار ہے جب نتائج کا اعلان ہوگا۔
Published: undefined
کیرالہ اسمبلی کی 140 سیٹوں کے لیے 883 امیدوار میدان میں ہیں۔ ان امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ ریاست کے 2.71 کروڑ ووٹرس نے کر دیا ہے۔ ان میں 1.39 کروڑ خاتون ووٹرس ہیں، جبکہ 1.32 کروڑ مرد ووٹرس ہیں۔ ریاست میں 30471 پولنگ مراکز بنائے گئے تھے، جہاں ووٹرس کو کئی طرح کی سہولیات مہیا کرائی گئی تھیں۔ شام 5 بجے تک کے جو اعداد و شمار سامنے آئے ہیں، اس کے مطابق ریاست میں 75.01 فیصد ووٹنگ ہوئی ہے۔ ابھی ووٹنگ کا حتمی فیصد سامنے آنا باقی ہے۔ 2021 اسمبلی انتخاب کی بات کریں تو ریاست میں 75.75 فیصد ووٹنگ ہوئی تھی، اور امید کی جا رہی ہے کہ یہ ریکارڈ اس بار ٹوٹ جائے گا۔
Published: undefined
آسام اسمبلی کی 126 سیٹوں پر 722 امیدوار قسمت آزمائی کرتے ہوئے دکھائی دیے۔ ریاست کی 2.50 کروڑ ووٹرس نے ان امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ کر دیا ہے۔ ووٹنگ کے لیے ریاست بھر میں 31490 پولنگ مراکز بنائے گئے تھے جہاں ووٹرس کی زبردست بھیڑ دیکھنے کو ملی۔ عوام نے بڑھ چڑھ کر حق رائے دہی کا استعمال کیا، جس کا نتیجہ یہ ہے کہ 5 بجے تک ہی 84.42 فیصد ووٹنگ ہو چکی تھی۔ غور کرنے والی بات یہ ہے کہ 2021 میں آسام اسمبلی انتخاب میں 82.02 فیصد ووٹنگ ہوئی تھی۔ یعنی اس بار 2021 کا ریکارڈ ٹوٹ چکا ہے، اور ووٹنگ کا حتمی فیصد آنا فی الحال باقی ہے۔ 5 بجے تک کے جو اعداد و شمار سامنے آئے ہیں، اس کے مطابق دلگاؤں میں سب سے زیادہ 94.57 فیصد ووٹنگ ہوئی، جبکہ امری میں سب سے کم 70.40 فیصد ووٹ ڈالے گئے۔
Published: undefined
30 اسمبلی سیٹوں والے مرکز کے زیر انتظام خطہ پڈوچیری میں مجموعی طور پر 294 امیدواروں نے قسمت آزمائی کی۔ یہاں کے 9.50 لاکھ ووٹرس نے ان امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ کیا۔ مرکز کے زیر انتظام اس خطہ میں 5 بجے تک تقریباً 87 فیصد ووٹنگ ہوئی، جو کہ گزشتہ اسمبلی انتخاب کے مقابلے تقریباً 4 فیصد زیادہ ہیں۔ 2021 میں 83.28 فیصد ووٹنگ ہوئی تھی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
RAMESHWAR GAUR