قومی خبریں

آسام: ٹرین کی زد میں آئے ٹریک پر کام کر رہے 4 مزدور، 2 کی موت

ریلوے افسران نے واقعہ کے تحقیقات شروع کر دی ہے۔ ابتدائی تحقیقات میں یہ پتہ لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ حادثہ کے وقت حفاظتی معیارات پر عمل کیا گیا تھا یا نہیں۔

<div class="paragraphs"><p>ریلوے ٹریک / آئی اے این ایس</p></div>

ریلوے ٹریک / آئی اے این ایس

 

آسام کے جوگی گھوپا میں واقع نرنارائن پل پر پیر کو ایک دردناک ٹرین حادثہ پیش آیا۔ اس حادثے میں ریلوے کی تعمیر اور مینٹیننس کے کام میں مصروف 2 مزدوروں کی موقع پر ہی موت ہو گئی، جبکہ دیگر 2 شدید طور پر زخمی ہو گئے۔ حادثے کے بعد موقع پر افراتفری مچ گئی۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریلوے افسران، مقامی انتظامیہ اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچیں۔ زخمیوں کو فوری طور پر نزدیکی اسپتال میں داخل کرایا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

Published: undefined

رپورٹس کے مطابق چاروں مزدور ریلوے ٹریک پر تعمیر اور مینٹیننس سے متعلق کام کے سلسلے میں پیدل جا رہے تھے۔ اسی دوران مخالف سمتوں سے ٹرینوں کی آمدورفت شروع ہو گئی۔ بتایا جا رہا ہے کہ اسی درمیان ایک تیز رفتار مال گاڑی کی زد میں آنے سے چاروں مزدور حادثے کا شکار ہو گئے۔ ٹکر اتنی شدید تھی کہ 2 مزدوروں نے موقع پر ہی دم توڑ دیا، جبکہ دیگر 2 شدید طور پر زخمی ہو گئے۔

Published: undefined

عینی شاہدین کے مطابق حادثہ اچانک پیش آیا، مزدوروں کو سنبھلنے یا خود کو بچانے کا موقع نہیں ملا۔ حادثے کے بعد مقامی لوگوں نے فوری طور پر امدادی کام شروع کر دیا اور زخمیوں کو ٹریک سے باہر نکال کر اسپتال پہنچانے میں مدد کی۔ ریلوے پروٹیکشن فورس (آر پی ایف) اور مقامی پولیس نے بھی موقع پر پہنچ کر حالات کو کنٹرول کیا۔

Published: undefined

ریلوے افسران نے واقعہ کے تحقیقات شروع کر دی ہے۔ ابتدائی تحقیقات میں یہ پتہ لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ حادثہ کے وقت حفاظتی معیارات پر عمل کیا گیا تھا یا نہیں۔ ساتھ یہ اس بات کی بھی تحقیقات کی جا رہی ہے کہ ٹریک پر کام کر رہے ملازمین کو ٹرینوں کی آمدورفت سے قبل اطلاع دی گئی تھی یا نہیں۔ حادثے کی وجوہات کا پتہ لگانے کے لیے متعلقہ افسران سے پوچھ تاچھ کی جا رہی ہے۔

Published: undefined

دوسری جانب اس اندوہناک حادثے کے بعد ریلوے انتظامیہ نے جاں بحق ہونے والے مزدوروں کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے اور زخمیوں کو بہترین علاج فراہم کرانے کی یقین دہانی کرائی۔ افسران کا کہنا ہے کہ تحقیقاتی رپورٹ آنے کے بعد اگر کسی سطح پر لاپرواہی سامنے آتی ہے تو ذمہ دار افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔ فی الحال اس حادثے نے ریلوے کی تعمیراتی کاموں کے دوران سیکورٹی انتظامات پر سنگین سوال کھڑے کر دیے ہیں۔ مقامی انتظامیہ اور محکمہ ریلوے پورے معاملے کی تفصیلی تحقیقات میں مصروف ہیں، تاکہ حادثے کی حقیقی وجوہات کا پتہ لگایا جا سکے اور مستقبل میں اس طرح کے واقعات سے بچا جا سکے۔

Published: undefined

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined