قومی خبریں

لتا منگیشکر اور آشا بھوسلے کی یاد میں بنے گا ایشیا کا سب سے بڑا اسپتال، بھائی ہردے ناتھ منگیشکر کا اعلان

ہردے ناتھ نے کہا کہ اسپتال بنانے کے لیے زمین خریدی جا چکی ہے اور اسے عالیشان انداز میں تیار کیا جائے گا۔ انھوں نے امید ظاہر کی کہ یہ اسپتال ایشیا کے سب سے بڑے طبی اداروں میں شامل ہوگا۔

<div class="paragraphs"><p>لتا منگیشکر اور آشا بھوسلے، تصویر سوشل میڈیا</p></div>

لتا منگیشکر اور آشا بھوسلے، تصویر سوشل میڈیا

 

مشہور و معروف گلوکارہ آشا بھوسلے کے انتقال کے بعد ان کے بھائی ہردے ناتھ منگیشکر نے ایک اہم اعلان کیا ہے۔ انھوں نے بتایا ہے کہ وہ اپنی دونوں بہنوں لتا منگیشکر اور آشا بھوسلے کی یاد میں ایشیا کا سب سے بڑا اسپتال بنانے کے منصوبہ پر کام کر رہے ہیں۔ میڈیا سے بات چیت کے دوران انھوں نے کہا کہ اس بڑے پروجیکٹ کے لیے زمین خریدی جا چکی ہے اور اسے عالیشان انداز میں تیار کیا جائے گا۔ ہردے ناتھ نے یہ بھی امید ظاہر کی کہ یہ اسپتال ایشیا کے سب سے بڑے طبی اداروں میں شامل ہوگا۔

Published: undefined

بتایا جا رہا ہے کہ اس اسپتال کا نام ’لتا-آشا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز‘ یا ’لتا-آشا منگیشکر آیوروِدیا سنستھان‘ رکھا جا سکتا ہے۔ اس کے ساتھ ہی منگیشکر فیملی ایک میوزیم بنانے کا بھی منصوبہ بنا رہی ہے، جہاں موسیقی پر مبنی منگیشکر فیملی کے سفر کو دکھایا جائے گا اور لوگ انٹریکٹیو انداز میں موسیقی سیکھ بھی سکیں گے۔

Published: undefined

دوسری طرف آشا بھوسلے کی پوتی زنائی بھوسلے نے سوشل میڈیا پر انتہائی جذباتی پوسٹ جاری کیا ہے، جس میں اپنی دادی کو یاد کرتے ہوئے اپنی زندگی میں ان کی اہمیت ظاہر کی ہے۔ آخری رسومات کے دوران بھی زنائی بھوسلے انتہائی جذباتی نظر آئی تھیں، جس سے صاف ہے کہ دونوں کے درمیان خاص رشتہ تھا۔

Published: undefined

بہرحال، زنائی بھوسلے نے ’انسٹاگرام‘ پر ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’’میں جذبات سے پوری طرح بھر گئی ہوں۔ میں کچھ لکھوں گی، جب ایسا کر پاؤں گی۔ فی الحال مجھے کہنا ہے کہ آج اور اس کے بعد بھی اتنے سارے لوگوں نے ان کا احترام کیا اور انھیں اتی محبت دی، میں دل سے آپ سبھی کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔‘‘ وہ مزید لکھتی ہیں کہ ’’وہ (آشا بھوسلے) اس سب کی حقدار تھیں۔ مجھے احساس ہوا ہے کہ وہ ہم سب کے دلوں میں ہمیشہ زندہ ہیں اور اوپر سے سب دیکھ رہی ہیں۔‘‘ انھوں نے ایک انسٹا اسٹوری میں ’گڈبائے مائی لو۔ لو آف مائی لائف‘ بھی لکھا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined