
آئی اے این ایس
ممبئی: ہندی سنیما کی عظیم گلوکارہ آشا بھوسلے کے انتقال کے بعد ممبئی میں ان کے آخری دیدار کے لیے لوگوں کا جم غفیر امنڈ پڑا۔ فلمی دنیا، موسیقی کے شعبے اور سیاسی حلقوں سے تعلق رکھنے والی نمایاں شخصیات بڑی تعداد میں پہنچیں اور نمناک آنکھوں کے ساتھ انہیں الوداع کہا۔ شہر کی فضا سوگوار ہے اور ہر طرف دکھ اور خاموشی کی کیفیت محسوس کی جا رہی ہے۔
Published: undefined
آشا بھوسلے کے آخری دیدار کے دوران کئی معروف چہرے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے۔ اداکارہ تبو اور سینئر اداکارہ آشا پاریکھ خاص طور پر آبدیدہ دکھائی دیں۔ ان کے علاوہ سچن تندولکر، رتیش دیشمکھ، شیو سینا یوبی ٹی کے سربراہ ادھو ٹھاکرے، ان کی اہلیہ رشمی، ٹھاکرے، آدتیہ ٹھاکرے، مہاراشٹر کے گورنر جشنو دیو ورما، گلوکار و موسیقار لیسلی پیٹر لوئس اور موسیقار اتم سنگھ بھی آخری دیدار کے لیے پہنچے۔
Published: undefined
موسیقار اتم سنگھ نے اپنے تاثرات میں کہا کہ آشا بھوسلے کا جانا موسیقی کے ایک روشن باب کے اختتام کے مترادف ہے۔ ان کے مطابق پہلے لتا منگیشکر کے انتقال سے جو خلا پیدا ہوا تھا، اب آشا بھوسلے کے جانے سے وہ مزید گہرا ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسی آوازیں صدیوں میں پیدا ہوتی ہیں اور ان کی کمی کبھی پوری نہیں ہو سکتی۔
رکن پارلیمنٹ اروند ساونت نے کہا کہ آشا بھوسلے اور لتا منگیشکر کے گیت نسلوں تک لوگوں کے دلوں میں زندہ رہیں گے۔ انہوں نے ان کے جدوجہد بھرے سفر کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ذاتی اور پیشہ ورانہ مشکلات کے باوجود انہوں نے اپنی فنکاری کو ہمیشہ بلند رکھا۔
Published: undefined
لیسلی پیٹر لوئس نے کہا کہ آشا بھوسلے کے ساتھ کام کرنا ان کے لیے باعثِ فخر رہا ہے۔ ان کے مطابق یہ نقصان صرف موسیقی کی دنیا کا نہیں بلکہ پورے ملک کا ہے، کیونکہ آشا بھوسلے ایک عہد کا نام تھیں۔
اداکار سنجے نارویکر نے کہا کہ آشا بھوسلے نے اپنی زندگی اور فن کے ذریعے لوگوں کو جینا سکھایا۔ انہوں نے دعا کی کہ خدا ان کی روح سکون دے۔ گلوکارہ سادھنا سرگم نے بھی ان کے انتقال کو موسیقی کے ایک دور کے خاتمے سے تعبیر کیا اور کہا کہ ان کے معیار تک پہنچنا آسان نہیں۔
Published: undefined
ادھر انتظامیہ کی جانب سے اطلاع دی گئی ہے کہ آشا بھوسلے کی آخری رسومات آج ممبئی کے شیواجی پارک میں سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کی جائیں گی، جس کے لیے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ توقع کی جا رہی ہے کہ اس موقع پر بھی بڑی تعداد میں مداح اور معزز شخصیات شریک ہوں گی۔
آشا بھوسلے کی آواز، ان کے گائے ہوئے لازوال نغمے اور ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ وہ اپنی فنکارانہ وراثت کے ذریعے آنے والی نسلوں کے دلوں میں زندہ رہیں گی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined