قومی خبریں

نم آنکھوں کے درمیان آشا بھوسلے سپردِ آتش، بیٹے آنند بھوسلے نے دی ’مکھاگنی‘

آشا بھوسلے کی پوتی زنائی بھوسلے کا رو رو کر برا حال ہے۔ ان کے آنسو اس بات کی گواہی دے رہے ہیں کہ آشا تائی کا اس دنیا سے جانا صرف ایک عظیم فنکار کا نہیں بلکہ فیملی کی سب سے مضبوط کڑی ٹوٹنے جیسا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>آشا بھوسلے سپردِ آتش، ویڈیو گریب</p></div>

آشا بھوسلے سپردِ آتش، ویڈیو گریب

 

اپنی سریلی آواز سے کروڑوں دلوں کو اپنا دیوانہ بنانے والی آشا بھوسلے کے جسد خاکی کو آج شام نم آنکھوں کے درمیان سپردِ آتش کر دیا گیا۔ 12 اپریل 2026 کو ان کا انتقال ہوا تھا، جس کے بعد سے بالی ووڈ انڈسٹری اور موسیقی سے محبت کرنے والوں میں غم و اندوہ کی لہر دوڑ گئی۔ آشا بھوسلے نے ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال میں آخری سانس لی۔ 13 اپریل کی شام تقریباً 5.30 بجے بیٹے آنند بھوسلے نے ان کے جسد خاکی کو ’مکھاگنی‘ (منھ میں آگ) دی۔

Published: undefined

آشا بھوسلے کو جب آگ کے حوالے کیا گیا، تو وہاں موجود سبھی لوگوں کی آنکھیں نم تھیں، خاص طور سے ان کی پوتی زنائی بھوسلے زار و قطار روتی ہوئی دکھائی دیں۔ ان کے آنسو اس بات کی گواہی دے رہے تھے کہ آشا تائی کا اس دنیا سے جانا صرف ایک عظیم فنکار کا انتقال نہیں ہے، بلکہ فیملی کی سب سے مضبوط کڑی کے ٹوٹنے جیسا ہے۔ آنند بھوسلے بھی انتہائی غمگین ماحول میں آخری رسومات کے بعد سبھی مہمانوں کو وداع کرتے ہوئے دکھائی دیے۔

Published: undefined

اس وقت آشا بھوسلے کی فیملی غم میں ڈوبی دکھائی دے رہی ہے اور آخری وداعی دینے پہنچے لوگ بھی انتہائی غمزدہ نظر آئے۔ جب آنند بھوسلے نے آشا بھوسلے کو ’مکھاگنی‘ دی، تو اس وقت قریبی لوگوں کے چہرے پر ان کے جانے کا غم صاف دکھائی دے رہا تھا۔ کوئی خاموش کھڑا ہوا تھا تو کوئی آنکھیں پونچھتا نظر آیا۔ ماحول میں موجود سناٹے اور درد کو صاف محسوس کیا جا سکتا تھا۔

Published: undefined

اس درمیان کیبرے کوین ہیلین نے آشا بھوسلے کی موت پر اپنے شدید رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ ہیلن کے بیشتر گانے آشا بھوسلے نے ہی گائے تھے۔ وہ اپنے کیریئر میں ترقی کا سہرا ہیلن کو دیتی تھیں۔ آشا بھوسلے کو جب سپردِ آتش کیا گیا، تو اس کے بعد ہیلن نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے اپنے شدید غم کا اظہار کیا۔ انھوں نے کہا کہ ’’میں جہاں ہوں، ان کی وجہ سے ہوں۔ اچھا ہوا میں ریٹائر ہو گئی۔‘‘ وہ مزید کہتی ہیں کہ ’’ان کے انتقال کی خبر سن کر مجھے صدمہ لگا تھا۔ بھگوان ان کی روح کو سکون عطا کرے۔‘‘

Published: undefined

Follow us: WhatsAppFacebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined