قومی خبریں

ٹائیگر شراف پر فائرنگ معاملہ میں مزید ایک شخص گرفتار، ماسٹر مائنڈ انل پنڈت کا قریبی ساتھی پکڑا گیا

ٹائیگر شراف پر فائرنگ معاملہ میں ہریانہ پولیس کی مدد سے سمیر نامی نوجوان کو گرفتار کیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اسی نے لارنس گینگ کے کیلیفورنیا میں مقیم انل پنڈت سے بات کرائی تھی۔

<div class="paragraphs"><p>آئی اے این ایس</p></div>

آئی اے این ایس

 

بالی ووڈ اداکار ٹائیگر شراف پر اتوار کی شام جان لیوا حملہ ہوا تھا، اور اس معاملہ میں اب تک 4 گرفتاریاں ہو چکی ہیں۔ 19 اکتوبر کو 3 ملزمین کوٹا سے گرفتار کیے گئے تھے، اور اب یہ خبر سامنے آ رہی ہے کہ ہریانہ پولیس نے مزید ایک شخص کو گرفتار کیا ہے۔ اس بار پولیس نے اس حملہ کے ماسٹر مائنڈ انل پنڈت کے ایک قریبی ساتھی کو پکڑا ہے، جس نے تینوں ملزمین کو اس حملے کے لیے منتخب کیا تھا۔

ٹائیگر شراف پر فائرنگ معاملہ میں ہریانہ پولیس کی مدد سے سمیر نامی نوجوان کو گرفتار کیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اسی نے لارنس گینگ کے کیلیفورنیا میں مقیم انل پنڈت سے بات کرائی تھی۔ اس نے تینوں ملزمین میں سے ریحان عرف سکّا کو 35 ہزار روپے اور بیرون ملک آباد ہونے کا لالچ دیا تھا۔ ریحان کے خلاف اس سے پہلے بھی آرمس ایکٹ اور چوری کا معاملہ درج ہے۔ ریحان اور پھول سنگھ نے اس سے قبل امرتسر کے ایک تاجر پر بھی فائرنگ کرنے کی کوشش کی تھی، لیکن پستول نہیں چلی تھی۔ تقریباً ایک ماہ سے یہ لوگ ممبئی میں تھے، جہاں ان کی ملاقات رتک کمار سے کرائی گئی تھی، جو ممبئی کے راستوں سے واقف تھا۔

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔