قومی خبریں

مرکزی وزیر سنجیو بالیان کے دوسرے چچازاد بھائی کا بھی کورونا سے انتقال

مرکزی وزیر سنجیو بالیان کے چچازاد بھائی راہل بالیان کا جمعہ کے روز رشی کیش واقع ایمس میں کووڈ-19 انفیکشن کے علاج کے دوران انتقال ہو گیا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

بی جے پی لیڈر اور مرکزی وزیر سنجیو کمار بالیان کے چچازاد بھائی جتیندر بالیان کا کورونا سے انتقال ہوئے ابھی ایک ہفتہ بھی نہیں گزرا ہے اور اسپتال میں زیر علاج سنجیو بالیان کے دوسرے چچازاد بھائی کا بھی کورونا انفیکشن کے سبب آج انتقال ہو گیا۔ چچازاد بھائی راہل بالیان کا جمعہ کے روز رشی کیش واقع ایمس میں کووڈ-19 انفیکشن کے علاج کے دوران انتقال ہو گیا۔ یہ اطلاع سنجیو بالیان کے قریبی ذرائع نے میڈیا کو دی۔

Published: undefined

زراعت اور فوڈ پروسیسنگ کے وزیر مملکت کے ایک پرسنل اسسٹنٹ نے بتایا کہ سنجیو بالیان کے 61 سالہ چچازاد بھائی راہل بالیان کورونا وائرس سے متاثر پائے جانے کے بعد 30 اپریل کو رشی کیش واقع ایمس میں داخل کیے گئے تھے اور تب سے ان کا وہاں علاج جاری تھا۔ انھوں نے کہا کہ کورونا انفیکشن کے سبب آج اسپتال میں ہی ان کا انتقال ہو گیا۔ تین دن پہلے ہی ان کے چچازاد بھائی جتیندر بالیان کا بھی کووڈ-19 کا علاج کراتے ہوئے ہی انتقال ہو گیا تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined