قومی خبریں

ممبئی میں احتجاج کے دوران دل کا دورہ پڑنے سےایک معمر شخص کی موت

پولیس نے شیواجی پارک میں بڑی تعداد میں بیریکیڈس لگائے تھے لیکن اس کے باوجود مظاہرین کے جوش میں کوئی کمی نہیں آئی۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر بشکریہ آئی اے این ایس</p></div>

تصویر بشکریہ آئی اے این ایس

 

مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی کے شیواجی پارک میں کل یعنی  جمعہ کو گاندھی جینتی کے موقع پر منعقدہ احتجاج کے دوران ایک 75 سالہ شخص کی موت ہو گئی۔ نیوز پورٹل ’اے بی پی‘ پر شائع خبر کے مطابق معمر شخص کی موت کی وجہ دل کا دورہ بتائی گئی ہے۔ شیواجی پارک پولیس اسٹیشن کے ایک افسر نے متوفی کی شناخت گوپال کرشنا سوبییہ پلئی کے طور پر کی ہے ۔

پولیس افسر نے کہا، 'گ گوپال کرشنا سوبییہ پلئی کل یعنی  جمعہ کو تقریباً 4.30 بجے احتجاج میں شامل ہونے کے لیے شیواجی پارک پہنچے تھے اور احتجاجی مقام پر پہنچنے کے تقریباً آدھے گھنٹے بعد شام 5 بجے انھوں نے سینے میں شدید درد کی شکایت کی۔ اس کے بعد موقع پر موجود ان کے دوستوں اور پولیس اہلکاروں نے اسے علاج کے لیے قریبی اسپتال میں داخل کرایا جہاں اس کی موت ہوگئی۔

دراصل، ملک بھر میں ووٹر لسٹوں کے ایس آئی آر، ووٹوں کی چوری اور انتخابات میں دھاندلی کے معاملے پر الیکشن کمیشن آف انڈیا  کے چیف الیکشن کمشنر (سی ای سی) گیانیش کمار کے خلاف ممبئی کے شیواجی پارک میں ایک احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔  اس احتجاج میں نوجوانوں کے ایک بہت بڑے ہجوم نے سی ای سی گیانیش کمار کو نشانہ بناتے ہوئے طنزیہ میمز اور فلمی ڈائیلاگ والے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے۔ تاہم کسی بھی صورتحال پر قابو پانے کے لیے ممبئی پولیس کی جانب سے پیشگی انتظامات کیے گئے تھے۔ پولیس نے شیواجی پارک میں بڑی تعداد میں بیریکیڈس لگائے تھے لیکن اس کے باوجود مظاہرین کے جوش میں کوئی کمی نہیں آئی۔

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔