
دہلی میں بارش کے بعد بھیگی ہوئی سڑک / فائل تصویر
گزشتہ کئی روز سے آسمان سے برس ’آگ‘ کے درمیان دہلی-این سی آر میں موسم اچانک بدل گیا ہے۔ دہلی اور گروگرام سمیت این سی آر کے کئی علاقوں میں تیز ہوا کے ساتھ ہلکی بارش ہورہی ہے جس کے بعد موسم خوشگوار ہونے سے لوگوں کو گرمی سے بڑی راحت ملی ہے۔ محکمہ موسمیات نے کئی علاقوں میں غبار آلود تیز ہواؤں کے ساتھ ساتھ گرج چمک، ہلکی بارش اور آسمانی بجلی گرنے کی پیش گوئی کی تھی۔ اس دوران ہوا کی رفتار 30 سے 50 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ سکتی ہے۔
Published: undefined
محکمہ موسمیات کے مطابق اس موسمی تبدیلی کے اثرات دہلی اور این سی آر کے کئی علاقوں میں محسوس کیے جائیں گے۔ ان میں ہریانہ کے سونی پت، کھرکھودا، چرخی دادری، ماتن ہیل، جھجر، فاروق نگر، کوسلی، سوہانا، ریواڑی، پلول، نوہ، اورنگ آباد اور راجستھان میں بھیوانی شامل ہیں۔ ان علاقوں میں غبار آلود طوفان کے ساتھ گرج چمک اور ہلکی بارش کا امکان ہے۔ وہیں گروگرام میں بھی موسم نے کروٹ لی ہے، تیز ہوا اور بوندا باندی ہورہی ہے جس کی وجہ سے گروگرام میں لوگوں کو چلچلاتی دھوپ سے راحت ملی ہے۔ یہاں تیز ہواؤں کی رفتار 70-80 کلومیٹر فی گھنٹہ تک چلنے کا امکان ہے۔
Published: undefined
دریں اثنا، دہلی اور این سی آر کے کئی حصے اس وقت شدید گرمی اور ہیٹ ویو کی زد میں ہیں۔ راجدھانی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 43-44 ڈگری سیلسیس کے ارد گرد برقرار ہے۔ محکمہ موسمیات نے اگلے 6 روز کے لیے اورنج الرٹ جاری کر دیا ہے۔ اس دوران گرمی کی لہر برقرار رہے گی اور درجہ حرارت 44 سے 46 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔ دن اور رات کی گرمی بھی لوگوں کی پریشانیوں میں اضافہ کرے گی۔ کم سے کم درجہ حرارت 29 سے 31 ڈگری سیلسیس کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔
Published: undefined
جمعہ کو دہلی کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 43.3 ڈگری سیلسیس اور کم سے کم 29.3 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ تاہم محسوس ہونے والا درجہ حرارت 45 ڈگری سیلسیس سے اوپر رہا۔ راجدھانی کا رج ایریا سب سے زیادہ گرم رہا جہاں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 44.4 ڈگری سیلسیس اور کم سے کم 28.6 ڈگری سیلسیس رہا۔ وہیں منگیش پور میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 44.1 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا، جب کہ آیا نگر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 43.5 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔
Published: undefined
Follow us: WhatsApp, Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined