قومی خبریں

حکومت ہند نے فرٹیلائزر کمپنیوں کو دی بڑی راحت، 40 پیٹروکیمیکل پر کسٹم ڈیوٹی میں چھوٹ کا اعلان

مرکزی حکومت نے عالمی بحران کو پیش نظر رکھتے ہوئے فرٹیلائزر کمپنیوں کو راحت دینے کا اعلان کیا ہے۔ حکومت نے کہا ہے کہ امونیم نائٹریٹ پر کسٹم ڈیوٹی میں چھوٹ دی جائے گی۔

<div class="paragraphs"><p>وزیر اعظم نریندر مودی / آئی اے این ایس</p></div>

وزیر اعظم نریندر مودی / آئی اے این ایس

 
IANS

مغربی ایشیا میں جنگ سے پیدا ہوئے عالمی بحران کو پیش نظر رکھتے ہوئے مرکزی حکومت نے فرٹیلائزر کمپنیوں کو بڑی راحت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ حکومت کے ذریعہ امونیم نائٹریٹ پر کسٹم ڈیوٹی میں چھوٹ دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔ دی گئی جانکاری کے مطابق کئی پیٹروکیمیکلز پر کسٹم ڈیوٹی سے چھوٹ ملے گی۔ یہ رعایت 2 اپریل سے 30 جون تک نافذ رہے گا۔ حکومت نے کھاد اور کیمیکل انڈسٹری کو راحت دیتے ہوئے کئی اہم خام مال پر کسٹم ڈیوٹی کو صفر کر دیا ہے۔ یہ فیصلہ ایسے وقت میں لیا گیا ہے جب عالمی سطح پر جنگ اور سپلائی بحران کے سبب انڈسٹری پر خرچ کا دباؤ بڑھ رہا ہے۔

Published: undefined

وزارت مالیات کی طرف سے جاری گزٹ نوٹیفکیشن کے مطابق تقریباً 40 پیٹروکیمیکل خام مال اور انٹرمیڈیٹس کی درآمدات پر کسٹم ڈیوٹی کو ختم کر دیا گیا ہے۔ اس میں امونیم نائٹریٹ، متھنال، فنال، پی وی سی، پالی پروپائلین جیسے کئی اہم کیمیکلز شامل ہیں۔ حکومت کا ماننا ہے کہ یہ قدم عوام کے مفاد میں اٹھایا گیا ہے، جس سے انڈسٹری کو موجودہ عالمی بحران میں راحت مل سکے گی۔

Published: undefined

حکومت کے اس فیصلہ سے خصوصاً فرٹیلائزر کمپنیوں کو بڑی مدد ملنے کی امید ہے، کیونکہ امونیم نائٹریٹ جیسے کیمیکل کھاد بنانے میں اہم کردار نبھاتے ہیں۔ اس سے پروڈکشن لاگت میں کمی آئے گی اور سپلائی چین پر دباؤ بھی گھٹے گا۔ امونیم نائٹریٹ پر لگنے والے ایگریکلچر انفراسٹرکچر اینڈ ڈیولپمنٹ سیس کو بھی ہٹا دیا گیا ہے۔ اس سے فرٹیلائزر سیکٹر کو اضافی فائدہ ملے گا۔ مجموعی طور پر حکومت کا یہ قدم انڈسٹری کے لیے ’کاسٹ ریلیف پیکیج‘ کی طرح دیکھا جا رہا ہے، جس سے موجودہ عالمی غیر یقینی حالات کے بیچ پروڈکشن اور سپلائی کو بنائے رکھنے میں مدد ملے گی۔

Published: undefined

جن کیمیکلز کو چھوٹ میں شامل کیا گیا ہے، ان میں بیسک انڈسٹریل کیمیکلز ہیں۔ پیٹروکیمیکلز اور پلاسٹک خام مال پر بھی ڈیوٹی ہٹائی گئی ہے، جس کا استعمال پیکیجنگ، آٹوموبائل، الیکٹرانکس اور کنزیومر گڈس سیکٹر میں ہوتا ہے۔ ہائی اینڈ انجینئرنگ میٹریل کا استعمال ایئرواسپیس، ڈیفنس، میڈیکل ڈیوائس اور الیکٹرانکس میں ہوتا ہے۔ کئی کیمیکلز مینوفیکچرنگ کے عمل، پی وی سی پائپ، پینٹ، کوٹنگ اور انسولیشن میٹریل میں بھی استعمال کیے جاتے ہیں۔ آٹو موبائل انڈسٹری کے لیے پلاسٹک پارٹس، سیٹ فوم بنانے میں بھی انہی کیمیکلز کا استعمال کیا جاتا ہے۔ جن مصنوعات پر ڈیوٹی ہٹائی گئی ہے، ان میں اہم کیمیکل کا استعمال فارماسیوٹیکل سیکٹر میں ہوتا ہے، جس سے دوائیوں کے پروڈکشن میں آسانی بنی رہے گی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined