
فوٹو ویڈیو گریپ
امریکہ اور اسرائیل کے ذریعہ 28 فروی 2026 کو ایران پر یکطرفہ حملے کے بعد تہران کی جوابی کارروائی کے تحت آبنائے ہرمز پر کنٹرول کو مضبوط کئے جانے سے پوری دنیا میں افراتفری مچی ہوئی ہے۔ اس دوران برطانیہ سمیت کئی مغربی ممالک آبنائے ہرمز پرایران کے ’پہرے‘ کی وجہ سے فکر مند ہیں کیونکہ ان کے کئی جہاز وہاں پھنسے ہوئے ہیں۔ ان حالات میں ایک طرف جہاں مغربی ممالک ایران کے اقدامات سے پریشان ہیں وہیں نئی دہلی میں ہندوستان اور روس کے درمیان اہم معاہدے پر دستخط ہونے جا رہے ہیں۔
Published: undefined
اس معاہدے پر روس کے نائب وزیر اعظم ڈینس مانتوروف کے دورہ نئی دہلی کے دوران دستخط کیے جائیں گے۔ مانتوروف دفاع، توانائی، تجارت اور کئی دیگر دو طرفہ امور پر اعلیٰ سطحی بات چیت کے لیے آج صبح نئی دہلی پہنچے ہیں۔ اپنے اس اہم دورے کے دوران روسی رہنما وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر کے ساتھ بات چیت کریں گے اور دیگر دو طرفہ میٹنگوں میں بھی شرکت کریں گے۔ متعلقہ افسران کے مطابق اس دورے کا بنیادی زور دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے پر رہے گا خاص طور سے سیکیورٹی اور دفاعی تعاون گفتگو کا مرکز ہوں گے۔
Published: undefined
ہندوستان کی وزارت خارجہ کے مطابق مانتوروف قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھال اور وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن سے بھی ملاقات کریں گے۔ اس سلسلے میں امید کی جارہی ہے کہ دفاع، سلامتی، توانائی اور تجارت جیسے اہم شعبوں میں تعاون پر بات چیت ہوگی۔ مانتوروف کے دورے سے پہلے خارجہ سکریٹری وکرم مصری اور روسی نائب وزیر خارجہ آندرے روڈینکو نے 30 مارچ کو نئی دہلی میں ملاقات کی تھی جس میں دونوں فریقوں نے دو طرفہ تعلقات کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا اور علاقائی اور عالمی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا تھا۔
Published: undefined
فریقین نے گزشتہ سال دسمبر میں نئی دہلی میں منعقدہ ہندوستان- روس سربراہی اجلاس کے دوران کئے گئے فیصلوں کو نافذ کرنے میں پیش رفت کا بھی جائزہ لیا۔ اجلاس کے دوران دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون کو فروغ دینے پر توجہ مرکوز کی گئی۔ اس دوران تجزیہ کاروں کا ماننا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے ہندوستان اور روس کے درمیان کشیدگی پیدا کرنے کی کوشش کی لیکن وہ ناکام رہے۔ انہوں نے روسی تیل کی خریداری پر ہندوستان پر اضافی محصولات عائد کر دیئے۔ اس اقدام کا مقصد ہندوستان کو روسی توانائی کے شعبے سے دور کرنا تھا، جس سے امریکی پالیسی سازوں کے مطابق یوکرین کے بحران کو حل کرنے میں مدد ملتی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined