قومی خبریں

28 ستمبر سے 3 روزہ بینک ہڑتال سے قبل اتوار کو کھلے رہیں گے ملک کے تمام بینک، وزارت خزانہ اور آر بی آئی کا فیصلہ

وزارت خزانہ نے اعلان کیا ہے کہ اتوار (27 ستمبر 2026) کو ملک کے تمام پبلک سیکٹر بینک (پی ایس بی) اور ریجنل رورل بینک (آر آر بی) عام دنوں کی طرح کھلے رہیں گے۔

<div class="paragraphs"><p>ریزرو بینک آف انڈیا</p></div>

ریزرو بینک آف انڈیا

 
سوشل میڈیا 

28 ستمبر سے شروع ہو رہی بینک ملازمین کی مجوزہ 3 روزہ ملک گیر ہڑتال سے پہلے عام شہریوں کے لیے راحت بھری خبر آئی ہے۔ وزارت خزانہ نے اعلان کیا ہے کہ اتوار (27 ستمبر 2026) کو ملک کے تمام پبلک سیکٹر بینک (پی ایس بی) اور ریجنل رورل بینک (آر آر بی) عام دنوں کی طرح کھلے رہیں گے۔ بینک ملازمین کی مشترکہ تنظیم یونائیٹڈ فورم آف بینک یونینز (یو ایف بی یو) کے ذریعہ 28 سے 30 ستمبر تک 3 روزہ ہڑتال کا اعلان کیا گیا ہے۔ ویک اینڈ کی چھٹیوں اور آئندہ ہڑتال کی وجہ سے بینکنگ خدمات طویل عرصے تک ٹھپ نہ رہیں، اسی کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت اور ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) نے اتوار کو بینک کی شاخیں کھلی رکھنے کا فیصلہ لیا ہے۔

واضح رہے کہ 26 اور 27 ستمبر کو ویک اینڈ کی چھٹیاں ہیں، جس کے فوراً بعد 28 سے 30 ستمبر تک بینک یونینوں کی 3 روزہ مجوزہ ہڑتال ہے۔ اگر اتوار کو بھی بینک بند رہتے تو عام لوگوں کی بینکنگ خدمات مسلسل 5 دنوں تک متاثر ہو سکتی تھیں۔ صارفین کی سہولت اور مالی لین دین کو آسانی سے جاری رکھنے کے لیے وزارت خزانہ کے محکمہ مالی خدمات (ڈی ایف ایس) کی پہل پر آر بی آئی نے خصوصی منظوری دی ہے۔ اس منظوری کے تحت 27 ستمبر کو تمام بینک شاخیں، انتظامی دفاتر، اے ٹی ایم سے منسلک شاخیں اور کرنسی چیسٹ مکمل طور پر فعال رہیں گے۔ حکومت نے واضح کیا ہے کہ بینک صارفین کی سہولت اس کی اولین ترجیح ہے۔

بینکنگ شعبے کی تقریباً 90 فیصد افرادی قوت کی نمائندگی کرنے کا دعویٰ کرنے والی تنظیم یو ایف بی یو نے 28 ستمبر سے کام روک ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔ ان کے اہم مطالبات درج ذیل ہیں:

  • 5 روزہ بینکنگ نظام: ہفتے میں 5 دن کام کا نظام نافذ کرنا یونینوں کا بنیادی مطالبہ ہے۔

  • پنشن اپ ڈیشن: تمام پنشنرز کی پنشن کی رقم میں بہتری اور اپ ڈیشن۔

  • یکساں مہنگائی الاؤنس (ڈی اے): پنشنرز کے لیے مہنگائی الاؤنس کا یکساں فارمولہ نافذ کرنا۔

  • او پی ایس کا آپشن: نیشنل پنشن سسٹم (این پی ایس) کے تحت آنے والے ملازمین کو پرانی پنشن اسکیم (او پی ایس) اختیار کرنے کا آپشن دینا۔

قابل ذکر ہے کہ ستمبر کا آخری ہفتہ بینکنگ شعبے کے لیے انتظامی لحاظ سے انتہائی اہم ہوتا ہے۔ 30 ستمبر کو بینکوں کی ششماہی کلوزنگ ہوتی ہے۔ یہ تاریخ بینکوں کے ریکنسیلی ایشن، پروویزننگ، ٹریزری اور مارکیٹ آپریشنز کے لحاظ سے کافی اہم مانی جاتی ہے۔ اگر 28 سے 30 ستمبر تک ہڑتال ہوتی ہے تو ششماہی کلوزنگ کا کام متاثر ہو سکتا ہے۔ اسی صورتحال سے نمٹنے کے لیے حکومت اور بینک انتظامیہ نے یونینوں سے ہڑتال ملتوی کرنے کی اپیل کی ہے۔

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔