
اکھلیش یادو (ویڈیو گریب)
سماجوادی پارٹی (ایس پی) کے سربراہ اکھلیش یادو نے یوگی حکومت کی آئندہ کابینہ توسیع پر سخت حملہ بولا ہے۔ انہوں نے سوال کیا کہ جب کابینہ میں صرف 6 عہدے خالی ہیں تو دوسری پارٹیوں سے آنے والے رہنماؤں میں سے کس کو وزیر بنایا جائے گا اور انتخاب کی بنیاد کیا ہوگی۔ اکھلیش نے کہا کہ جن ’دل بدلوؤں‘ (پارٹی بدلنے والے لیڈر) کو جگہ نہیں ملے گی وہ خود کے ساتھ دھوکہ محسوس کریں گے۔ انہوں نے بی جے پی پر اتحادیوں اور پرانے کارکنوں کو نظر انداز کرنے کا الزام لگایا۔ اس کے ساتھ ہی اکھلیش نے کہا کہ حکومت 9 سال میں جو نہیں کر سکی، وہ آخری 9 ماہ میں بھی نہیں ہوگا۔ ان کے مطابق بی جے پی حکومت میں بدعنوانی، بے روزگاری اور مہنگائی میں مسلسل اضافہ ہوا ہے۔
Published: undefined
اکھلیش یادو نے سوال کیا کہ کیا بی جے پی سب کو وزیر کا عہدہ دے کر اعزاز سے نوازے گی یا پھر کچھ چنندہ لوگوں کو موقع ملے گا۔ انہوں نے طنزیہ انداز میں پوچھا کہ کیا سب سے کمزور لیڈروں کو وزیر بنا کر ان کی کمزوری چھپانے کی کوشش کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اگر کسی ایک سماج کے کئی ایم ایل اے وزارتی عہدوں کی دوڑ میں ہیں اور ان میں سے صرف ایک کو منتخب کیا جاتا ہے تو باقی لیڈروں میں ناراضگی بڑھنا طے ہے۔ ایسے میں انتخاب کی بنیاد کیا ہوگی، یہ بھی بڑا سوال ہے۔
Published: undefined
ایس پی سربراہ نے کہا کہ دوسری پارٹیوں کو چھوڑ کر بی جے پی میں شامل ہونے والے لیڈروں کو اگر وزارت کا عہدہ نہیں ملا تو وہ خود کے ساتھ دھوکہ محسوس کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے لیڈروں کے لیے اپنے حلقوں میں عوام کا سامنا کرنا بھی مشکل ہو جائے گا۔ بی جے پی کو نشانہ بناتے ہوئے اکھلیش یادو نے کہا کہ اب کئی لیڈروں کو یہ احساس ہو جائے گا کہ بی جے پی کسی کی دوست نہیں ہے۔
Published: undefined
انہوں نے بی جے پی کے پرانے لیڈروں اور کارکنوں کے حوالے سے بھی سوالات اٹھائے۔ اکھلیش نے پوچھا کہ جو لوگ برسوں سے وزیر بننے کی امید لگائے بیٹھے ہیں ان کا کیا ہو گا؟ اگر باہر سے آئے لیڈروں کو ترجیح دی گئی تو پرانے کارکنوں میں ناراضگی بڑھ سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر موجودہ وزراء کے قلمدان کم کیے جاتے ہیں یا ان سے وزارت چھین لی جاتی ہے تو عوام میں یہ پیغام جائے گا کہ وہ اپنے کام میں کامیاب نہیں رئے۔ اکھلیش یادو نے بی جے پی کے حلیفوں پر بھی حملہ بولا۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی اپنے اتحادیوں کو صرف انتظار کرواتی ہے اور پھر وقت آنے پر کنارے کردیتی ہے۔ انہوں نے طنزیہ انداز میں کہا کہ جن کے سہارے آئے تھے، وہ اب تمہارے نہیں رہے۔
Published: undefined
Follow us: WhatsApp, Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined