قومی خبریں

’ہوا ہوائی ہو گئے ہوائی اڈے‘، اترپردیش کے 6 ایئرپورٹ سے پروازیں بند ہونے پر اکھلیش یادو کا طنز

اکھلیش یادو نے کہا کہ ’’ہوا ہوائی ہو گئے ہوائی اڈے! دراصل بی جے پی حکومت میں کوئی بھی منصوبہ یا تعمیراتی کام صرف سرکاری خزانے سے پیسے نکالنے کا ذریعہ ہوتا ہے، تاکہ بدعنوانی پر پردہ ڈالا جا سکے۔‘‘

<div class="paragraphs"><p>اکھلیش یادو / آئی اے این ایس</p></div>

اکھلیش یادو / آئی اے این ایس

 
IANS

سماجوادی پارٹی کے قومی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو نے مرکز اور یوپی کی بی جے پی حکومتوں کو تعمیراتی کاموں اور ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا ہے کہ بی جے پی دور حکومت میں کئی سرکاری منصوبے اور تعمیراتی کام معیار کی کمی اور بدعنوانی کی زد میں ہیں۔

Published: undefined

اکھلیش یادو نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ’آج تک‘ کی خبر کا ایک اسکرین شاٹ پوسٹ کیا جس کی سرخی ہے ’’اترپردیش: 5 سال میں 7 ایئرپورٹ کھلے اور اب 6 پر پروازیں بند ہیں۔‘‘ اس کے کیپشن میں سابق وزیر اعلیٰ نے لکھا کہ ’’ہوا ہوائی ہو گئے ہوائی اڈے! دراصل بی جے پی حکومت میں کوئی بھی منصوبہ یا تعمیراتی کام صرف سرکاری خزانے سے پیسے نکالنے کا ذریعہ ہوتا ہے، تاکہ بدعنوانی پر پردہ ڈالا جا سکے۔ اسی لیے بی جے پی کی بنائی ہوئی پانی کی ٹنکیاں گر رہی ہیں یا ان سے مسلسل دھاریں پھوٹ رہی ہیں۔‘‘

Published: undefined

اکھلیش یادو نے مزید لکھا کہ ’’مندر سے لے کر پارلیمنٹ تک کی چھتیں ٹپک رہی ہیں۔ سڑکیں بدحال ہیں اور بی جے پی کے بنائے ہوئے ایکسپریس وے لاگت اور کمیشن خوری کے نئے ریکارڈ قائم کر رہے ہیں۔ ریلوے اسٹیشنوں کی دیواریں زمین بوس ہو رہی ہیں، ایئرپورٹس کے شیڈس گر جاتے ہیں یا ان کے بند ہونے کی خبریں آ رہی ہیں۔‘‘ ایس پی سربراہ کے مطابق بی جے پی والوں اور ان کے ٹھیکیداروں کا خفیہ نعرہ ہے ’پیسہ بٹا، بجٹ صفا‘۔ انہوں نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ ’’بی جے پی کی نام نہاد ڈبل انجن حکومت کو اپنا اشتہاری نعرہ بدل کر اب یہ لکھنا چاہیے ’تباہی کی رفتار بے مثال، ڈبل انجن کی لوٹ مار۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined