قومی خبریں

اجیت پوار طیارہ حادثہ: روہت پوار نے وزیر برائے شہری ہوابازی کا استعفیٰ مانگا، پریس کانفرنس میں اٹھائے کئی سوالات

روہت پوار نے کہا کہ ڈی جی سی اے کے کچھ افسران کمپنی کو بچانے میں مصروف ہیں۔ انھوں نے کانگریس لیڈر راہل گاندھی سے بھی اپیل کی کہ وہ اس معاملہ کو ترجیحی بنیاد پر اٹھائیں۔

<div class="paragraphs"><p>پریس کانفرنس کرتے ہوئے روہت پوار، تصویر سوشل میڈیا</p></div>

پریس کانفرنس کرتے ہوئے روہت پوار، تصویر سوشل میڈیا

 

این سی پی رہنما اجیت پوار کے طیارہ حادثہ سے متعلق این سی پی (ایس پی) کے لیڈر روہت پوار نے ہفتہ کے روز پریس کانفرنس کر سنگین سوالات اٹھائے۔ انھوں نے پریس کانفرنس کے دوران مرکزی وزیر برائے شہری ہوابازی کے رام موہن نائیڈو کا استعفیٰ بھی مانگا۔ روہت پوار کا کہنا ہے کہ انہوں نے اس طیارہ حادثہ کے حوالہ سے اپنی سطح پر جانچ کی ہے، جس میں کئی سنگین خامیاں سامنے آئی ہیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ جس وی ایس آر وینچرز پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی کا یہ طیارہ تھا، اسے کوئی بچانے کی کوشش کر رہا ہے۔ انہوں نے وی ایس آر اور نائیڈو کے درمیان تعلقات کی بھی جانچ کا مطالبہ کیا۔

Published: undefined

روہت پوار نے وزیر اعظم نریندر مودی کو خط لکھ کر مطالبہ کیا کہ 28 جنوری کو پیش آئے طیارہ حادثہ کی جانچ مکمل ہونے تک شہری ہوابازی کے وزیر رام موہن نائیڈو سے کہا جائے کہ وہ مرکزی حکومت میں اپنے عہدہ سے استعفیٰ دیں۔ کرجت-جامکھیڈ سے رکن اسمبلی روہت پوار نے اپنے خط میں دعویٰ کیا کہ حادثہ کا شکار ’لیئرجیٹ 45‘ طیارے کی مالک کمپنی وی ایس آر اور اس کے ساتھ نائیڈو کے تعلقات پر سنگین سوالات اٹھ رہے ہیں۔ انہوں نے لکھا کہ اس کی جانچ کسی آزاد اور بااختیار اتھارٹی کے ذریعہ کی جانی چاہیے۔

Published: undefined

روہت پوار نے پی ایم مودی کو لکھے خط میں یہ بھی کہا ہے کہ’’آپ (وزیر اعظم) نے اجیت دادا اور ملک کے لیے ان کی خدمات کے تئیں ہمیشہ احترام ظاہر کیا ہے۔ اس تناظر میں میرا مطالبہ ہے کہ رام موہن نائیڈو سے کہا جائے کہ جانچ مکمل ہونے تک وہ اپنے عہدہ سے استعفیٰ دیں۔ یہ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے ضروری ہے کہ وی ایس آر کے معاملے میں ڈی جی سی اے کسی بھی طرح متاثر تو نہیں ہوا تھا۔‘‘ روہت پوار کے مطابق وی ایس آر کمپنی سے وابستہ کئی افراد اقتدار میں ہیں، جن میں کچھ ریاستوں میں اور کچھ مرکز میں حکمراں اتحاد کی حمایت کرنے والی پارٹیوں سے منسلک ہیں۔ انہوں نے یہ بھی الزام لگایا کہ اگر کوئی وی ایس آر کمپنی کو بچانے کی کوشش کر رہا ہے، تو وہ بھی اس سازش کا حصہ ہے۔

Published: undefined

روہت پوار نے کانگریس رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی سے بھی اپیل کی کہ وہ اس معاملے کو ترجیحی بنیاد پر اٹھائیں۔ انہوں نے حادثے کے تکنیکی پہلوؤں پر بات کرتے ہوئے کچھ انتہائی اہم حقائق میڈیا کے سامنے رکھے۔ روہت نے کہا کہ حادثہ کے وقت طیارے میں صرف ایک نہیں بلکہ کئی دھماکے ہوئے تھے، جس سے بلیک باکس کے حوالے سے بھی شبہات پیدا ہوتے ہیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ طیارے میں میکانیکل اور مینٹیننس سے متعلق سنگین خامیاں تھیں۔ ساتھ ہی جہاں مسافروں کا سامان رکھا جاتا ہے، وہاں اضافی پٹرول کے کین رکھے گئے تھے، جس کی وجہ سے آگ لگی اور حادثہ پیش آیا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ پورے معاملہ کی غیر جانبدار اور گہرائی سے جانچ کی جائے تاکہ اجیت پوار کو انصاف مل سکے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined