قومی خبریں

ہماچل میں بارش کی تباہی، پلک جھپکتے ہی ندی میں سما گئی عمارت، 250 گھروں کو پہنچا نقصان، 9 افراد ہلاک

ہماچل پردیش کے وزیر اعلیٰ سکھوندر سنگھ سکھو نے کہا کہ ’’میں ریاستی عوام سے پھر گزارش کرتا ہوں کہ آئندہ 24 گھنٹوں تک اپنے گھروں میں رہیں کیونکہ آنے والے 24 گھنٹوں میں زوردار بارش کا امکان ہے۔‘‘

<div class="paragraphs"><p>ہماچل میں بارش کی تباہی</p></div>

ہماچل میں بارش کی تباہی

 

ویڈیو گریب

ہماچل پردیش میں ہو رہی موسلادھار بارش نے کہرام مچا رکھا ہے۔ ریاست میں چاروں طرف تباہی کا منظر ہے۔ دل دہلا دینے والی تصویریں اور ویڈیوز سامنے آ رہی ہیں۔ کہیں پل بہہ گئے ہیں تو کچھ علاقوں میں سیلاب جیسے حالات ہیں۔ منالی میں بیاس ندی کے کنارے بنی ایک عمارت ندی میں غرق ہو گئی۔ اس واقعہ کی جو خوفناک ویڈیو سامنے آئی ہے اسے دیکھ کر لوگوں کی روح کانپ جائے گی۔ یہ ویڈیو کچھ مقامی لوگوں نے بنائی ہے جس کی تصدیق پولیس نے بھی کی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عمارت پلک جھپکتے ہی منہدم ہو گئی اور پانی میں بہہ گئی۔

Published: undefined

منڈی میں بھی حالات انتہائی خوفناک ہیں۔ زوردار بارش کے سبب شہر کے کچھ حصوں میں سیلاب کی حالت پیدا ہو گئی ہے۔ منڈی کے تھناگ میں بادل پھٹنے سے اچانک تباہی والے منظر سامنے آ گئے۔ دوسری طرف چمبا ضلع میں گزشتہ دو دنوں سے لگاتار ہو رہی بارش سے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہے۔ راوی ندی میں طغیانی بڑھ گئی ہے اور ندی کے پاس واقع کئی گھر ڈوب گئے ہیں۔

Published: undefined

اس درمیان ہماچل پردیش کے وزیر اعلیٰ سکھوندر سنگھ سکھو نے کہا ہے کہ ’’میں ریاستی عوام سے پھر گزارش کرتا ہوں کہ آئندہ 24 گھنٹوں تک اپنے گھروں میں رہیں، کیونکہ آنے والے 24 گھنٹوں میں زبردست بارش کا امکان ہے۔ ہم نے اس آفت سے نمٹنے کے لیے 3 ہیلپ لائن نمبر (1100، 1070 اور 1077) جاری کیے ہیں۔ کسی بھی ایمرجنسی حالت میں آپ ان نمبروں پر فون کر سکتے ہیں اور میں بھی 24 گھنٹے آپ کی خدمت کے لیے دستیاب رہوں گا۔‘‘

Published: undefined

بلاسپور میں گمبرولا پل کے پاس لینڈ سلائڈنگ سے سڑک پر آمد و رفت متاثر ہوئی ہے۔ ہماچل پردیش کے وزیر جگت سنگھ نیگی نے کہا کہ جس طرح سے بارش ہوئی ہے اس سے بڑے پیمانے پر نقصان ہوا ہے۔ خاص کر بنیادی ڈھانچے، سڑک، پانی اور آبپاشی کی سہولیات متاثر ہوئی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی کسانوں کے کھیتوں کے ساتھ ساتھ لوگوں کے گھروں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ این ڈی آر ایف، ایس ڈی آر ایف، مقامی پولیس اور انتظامیہ لوگوں کو بچانے کے لیے پوری طرح سرگرم ہیں۔ گزشتہ تین دنوں میں 9 لوگوں کی جان جا چکی ہے اور مجموعی طور پر تقریباً 250 گھروں کو نقصان پہنچا ہے۔

Published: undefined

ہماچل پردیش کے وزیر وکرمادتیہ سنگھ نے کہا کہ بارش کے سبب ہماچل میں کافی نقصان ہوا ہے۔ ریاست میں تقریباً 765 سڑکیں متاثر ہوئی ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ ’’ہم نے تقریباً 342 مشینیں ریاست کے گوشے گوشے میں تعینات کی ہیں۔ کلو-منالی میں پھنسے ہوئے لوگوں کو بھی ریسکیو کیا گیا ہے۔ الگ الگ علاقوں میں تقریباً 9 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔‘‘

Published: undefined

ہماچل پردیش حکومت میں وزیر روہت ٹھاکر نے کہا کہ بارش کے سبب جو نقصان ہوا ہے اس وجہ سے محکمہ تعلیم نے وزیر اعلیٰ کی جانکاری میں لاتے ہوئے فیصلہ لیا ہے کہ ہمارے اسکول اور کالج بند رہیں گے کیونکہ 10 اور 11 جولائی کے لیے ریڈ الرٹ ہے۔ ہم حالات کا جائزہ لیں گے تاکہ ہم آئندہ فیصلہ طلبا کی حفاظت کو دھیان میں رکھتے ہوئے لے سکیں۔ ہماری لوگوں سے گزارش ہے کہ اگر ضرورت نہ ہو تو گھروں سے باہر نہ نکلیں، کیونکہ 2-1 دن ایسے ہی حالات بنے رہیں گے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined