قومی خبریں

سچن، بدری ناتھ اور یوسف کے بعد عرفان پٹھان بھی کورونا پازیٹو

روڈ سیفٹی ورلڈ سیریز میں انڈیا لیجینڈ کی طرف سے کھیلنے والے کپتان تندولکر کے بعد یوسف اور بدری ناتھ کے کووڈ پازیٹو ہونے کی خبریں سامنے آئیں، اور اب یوسف کے بھائی عرفان بھی کورونا پازیٹو پائے گئے ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

کورونا انفیکشن نے ایک بار پھر قہر برپا کرنا شروع کر دیا ہے اور یکے بعد دیگرے کئی مشہور ہستیاں بھی اس کی زد میں آنے لگی ہیں۔ ابھی زیادہ دن نہیں ہوئے جب ہندوستان کے سابق مایہ ناز کرکٹر سچن تندولکر کورونا پازیٹو ہوئے تھے، اور پھر سابق اسٹار آل راؤنڈر یوسف پٹھان کا بھی کورونا ٹیسٹ پازیٹو برآمد ہوا تھا۔ یہ دونوں کھلاڑی روڈ سیفٹی ورلڈ سیریز میں انڈیا لیجینڈ کی جانب سے کھیلے تھے، اور جیسے ہی ان کے کورونا پازیٹو ہونے کی خبریں پھیلیں، اس ٹیم کے ساتھ کھیلنے والے دیگر کھلاڑیوں میں بھی خوف کا ماحول پیدا ہو گیا۔ بعد ازاں ٹیم کے ایک اور کھلاڑی ایس بدری ناتھ کا گزشتہ اتوار کو کورونا ٹیسٹ پازیٹو برآمد ہوا، اور اب یوسف پٹھان کے چھوٹے بھائی عرفان پٹھان نے سوشل میڈیا کے ذریعہ مطلع کیا ہے کہ وہ بھی کورونا پازیٹو پائے گئے ہیں۔

Published: undefined

ہندوستان کے سابق آل راؤنڈر عرفان پٹھان نے ایک ٹوئٹ کیا ہے جس میں لکھا ہے کہ ’’میں بغیر کسی علامت کے کووڈ-19 ٹیسٹ میں پازیٹو آیا ہوں۔ میں نے خود کو آئسولیٹ کر لیا ہے اور میں گھر پر ہی کوارنٹائن ہوں۔‘‘ ٹوئٹ میں انھوں نے مزید لکھا ہے کہ ’’میں گزارش کرنا چاہتا ہوں کہ حال ہی میں جو میرے رابطے میں آئے ہیں، برائے کرم وہ اپنا ٹیسٹ کروا لیں۔ سبھی سے کہنا چاہتا ہوں کہ ماسک ضرور پہنیں اور سوشل ڈسٹنسنگ کا دھیان رکھیں۔ آپ سبھی کی صحت اچھی رہے۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined