قومی خبریں

رام مندر کے بعد ’یوگ نرسمہا سوامی مندر‘ میں عطیات کی چوری کا الزام، پجاری سمیت 6 لوگوں پر ہوئی کارروائی

’یوگ نرسمہا سوامی مندر‘ کرناٹک کے اہم مذہبی مقامات میں شمار ہوتا ہے۔ یہاں ہر سال بڑی تعداد میں عقیدت مند آتے ہیں اور چندہ پیٹی میں نذرانے چڑھاتے ہیں۔ حال ہی میں مندر کی ہُنڈی (چندہ) چوری ہو گئی۔

<div class="paragraphs"><p>مندر کی علامتی تصویر</p></div>

مندر کی علامتی تصویر

 

لوگ مندر میں عقیدت کے ساتھ نذرانے اور عطیات پیش کرتے ہیں، لیکن جب اسی چندہ پیٹی سے چوری کی خبر سامنے آئے تو سوالات اٹھنا فطری بات ہے۔ رام مندر میں عطیات کی چوری کا معاملہ ابھی سرخیوں میں ہے، اور اب کرناٹک کے میلوکوٹے واقع ’یوگ نرسمہا سوامی مندر‘ میں ایسا ہی ایک معاملہ سامنے آیا ہے۔ عطیہ چوری کی بات کا پتہ چلتے ہی انتظامیہ نے بڑے پجاری سمیت 6 افراد کو معطل کر دیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ مندر کی سیکورٹی اور ذمہ داریوں کی انجام دہی میں لاپروائی سامنے آنے کے بعد یہ قدم اٹھایا گیا۔

Published: undefined

’یوگ نرسمہا سوامی مندر‘ کرناٹک کے اہم مذہبی مقامات میں شمار ہوتا ہے۔ یہاں ہر سال بڑی تعداد میں عقیدت مند آتے ہیں اور چندہ پیٹی میں نذرانے چڑھاتے ہیں۔ حال ہی میں مندر کی ہُنڈی (چندہ)، جو کہ پیٹی میں رکھی تھی، چوری ہو گئی۔ واقعہ سامنے آنے کے بعد تحقیقات شروع کی گئیں۔ جانچ کے دوران یہ دیکھا گیا کہ مندر کی سیکورٹی اور انتظامی ذمہ داریوں پر صحیح طور پر عمل کیا گیا تھا یا نہیں۔ اسی تحقیقات کے بعد 6 افراد کے خلاف کارروائی کی گئی۔

Published: undefined

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined