
بہار کے جموئی میں نابالغ لڑکی کے ساتھ بدسلوکی کا معاملہ ابھی زیر بحث ہی تھا کہ اب سمستی پور سے بھی ایسا ہی ایک معاملہ سامنے آیا ہے۔ سمستی پور ضلع کے کرپوری گرام تھانہ علاقہ کے جگت سنگھ پور گاؤں میں ایک لڑکی کے ساتھ کچھ نوجوانوں کی جانب سے چھیڑ چھاڑ، گالی گلوج اور بدسلوکی کیے جانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ ویڈیو سامنے آنے کے بعد پولیس معاملے کی جانچ میں مصروف ہو گئی ہے۔ ہندی نیوز پورٹل ’اے بی پی‘ پر شائع ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس واقعہ سے متعلق 4 ملزمین کی گرفتاری بھی ہوئی ہے۔
بتایا جا رہا ہے کہ بدھ (23 ستمبر) کی شام ایک لڑکی ایک لڑکے کے ساتھ جگت سنگھ پور گاؤں کی باندھ بائی پاس سڑک سے گزر رہی تھی۔ اسی دوران لڑکی راستے میں رک کر تصویر لے رہی تھی۔ الزام ہے کہ اسی وقت آس پاس کے کچھ نوجوان وہاں پہنچ گئے اور لڑکی کے ساتھ گالی گلوج کرنے لگے۔ اس کے بعد اس کے ساتھ چھیڑ چھاڑ اور نازیبا طریقے سے چھونے کا بھی الزام ہے۔
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔