قومی خبریں

آئی اے ایس ٹینا ڈابی سے طلاق کے بعد اب اطہر عامر خان نے دوسری شادی کرلی

یو پی ایس سی  ٹاپر ٹینا ڈابی کے سابق شوہر آئی اے ایس اطہر عامر خان نے ڈاکٹر مہرین قاضی سے شادی کر لی ہے۔

تصویر ویڈیو گریب
تصویر ویڈیو گریب Admin

سری نگر میونسپل کارپوریشن کے کمشنر اور یو پی ایس سی  ٹاپر ٹینا ڈابی کے سابق شوہر آئی اے ایس اطہر عامر خان نے دوسری شادی کر لی ہے۔ عامر نے اپنی شادی ڈاکٹر مہرین قاضی سے کی ہے۔ اطہر نے اپنی شادی کی ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر شیئر کی ہے، جس کے بعد ان کے مداح انہیں مبارکباد دے رہے ہیں۔

Published: undefined

دراصل اطہر اور ڈاکٹر مہرین قاضی، دونوں نے منگنی جولائی کے مہینے میں کی تھی جس کے بعد سے ان کے مداح ان کی شادی کا مسلسل انتظار کر رہے تھے۔ اس کے ساتھ ہی اب یکم اکتوبر کو دونوں کی شادی ہوگئی۔ جوڑے نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر تصاویر شیئر کی ہیں۔ اطہر سفید شیروانی میں جبکہ مہرین قاضی لہنگے میں نظر آئیں۔

Published: undefined

واضح رہے کہ ڈاکٹر مہرین قاضی راجیو گاندھی کینسر انسٹی ٹیوٹ اینڈ ریسرچ سینٹر میں کام کر رہی ہیں۔ وہ میڈیکل کے شعبے سے لے کر فیشن انڈسٹری تک سرگرم رہتی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اطہر اور مہرین کافی عرصے سے ایک دوسرے کو ڈیٹ کر رہے تھے۔ مہرین نے برطانیہ اور جرمنی سے میڈیکل  میں ڈگری حاصل کی ہے۔ مہرین کے انسٹاگرام پر 3.5 لاکھ سے زیادہ فالوورز ہیں۔

Published: undefined

دوسری جانب آئی اے ایس اطہر عامر کی پہلی بیوی ٹینا ڈابی نے بھی طلاق کے بعد آئی اے ایس پردیپ گاونڈے سے شادی کر لی تھی ۔ پردیپ راجستھان کے محکمہ آثار قدیمہ کے ڈائریکٹر ہیں۔ ٹینا اور پردیپ دونوں راجستھان کیڈر میں تعینات ہیں۔

Published: undefined

اطہر اور ٹینا ڈابی نے اپنی محبت کو شادی تک لے کر مذاہب کے درمیان دیوار کو توڑ ا تھا۔ گھر والوں کی رضامندی سے سال 2018 میں شادی ہوئی۔ شادی کے دوسرے سال ہی دونوں کے رشتے کو نظر لگ گئی۔ مسوری میں ٹریننگ کے دوران دونوں کے درمیان محبت پروان چڑھی اور ٹریننگ ختم ہونے کے بعد دونوں نے 2018 میں شادی کر لی۔ تاہم یہ شادی زیادہ دنوں تک نہ چل سکی اور ٹینا اور اطہر نے 2021 میں علیحدگی اختیار کر لی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • تصویر: پریس ریلیز

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2024-05/15c9d869-8196-44e5-9265-8830c9c81b22/WhatsApp_Image_2024_05_18_at_7_58_55_PM.jpeg?auto=format&q=35&w=1200">

    دہلی سے 28ویں حج پرواز مدینہ کے لیے روانہ، حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں نے کیا الوداع

  • ,
  • تصویر: بشکریہ محمد تسلیم

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2024-05/4e8ffc89-a288-48c3-bfc5-40076018ce2c/WhatsApp_Image_2024_05_18_at_7_11_35_PM.jpeg?auto=format&q=35&w=1200">

    ’آپ کے غنڈوں اور حملوں سے ہم نہیں ڈرنے والے‘، کنہیا کمار نے پریس کانفرنس کر اپنے اوپر حملہ کی بتائی وجہ