قومی خبریں

شدید تنازعہ کے بعد ’جیوا‘ نے کریتی سینن کے ’رکشا بندھن‘ والے اشتہار کو سبھی پلیٹ فارم سے ڈیلیٹ کیا

جیوا نے اپنے بیان میں کہا کہ ’’ہم ہندوستانی ثقافت، روایات اور تہواروں کا بہت احترام کرتے ہیں۔ ایک برانڈ کے طور پر ہم ہمیشہ پورے خاندان کے ساتھ خوشیوں بھرے لمحات منانے پر یقین رکھتے ہیں۔‘‘

<div class="paragraphs"><p>اسکرین شاٹ</p></div>

اسکرین شاٹ

 

زیورات کے مشہور برانڈ ’جیوا‘ نے بالی ووڈ اداکارہ کریتی سینن کے ’رکشا بندھن‘ والے اشتہار کو سبھی پلیٹ فارم سے ہٹا دیا ہے۔ اس اشتہار میں کریتی سینن کے ذریعہ زیب تن کیے گئے لباس پر تنازعپ پیدا ہو گیا تھا۔ وہ رکشا بندھن کے اشتہار میں جس لباس میں نظر آئی تھیں، سوشل میڈیا صارفین انہیں لے کر ٹرول کر رہے تھے۔ جیوا نے بدھ (26 اگست) کو اس سلسلے میں بیان جاری کر صفائی پیش کی، لیکن بیان میں کہیں بھی ’لباس‘ کا ذکر نہیں کیا۔

جیوا نے اپنے بیان میں کہا کہ ’’ہم ہندوستانی ثقافت، روایات اور تہواروں کا بہت احترام کرتے ہیں۔ ایک برانڈ کے طور پر ہم ہمیشہ پورے خاندان کے ساتھ خوشیوں بھرے لمحات منانے پر یقین رکھتے ہیں۔‘‘ کمپنی نے آگے کہا کہ ’’اس بار ہم اپنے پالتو جانوروں کو بھی اس محبت اور جشن میں شامل کرنا چاہتے تھے۔ اگر ہمارے حالیہ اشتہار سے غیر ارادی طور پر معاشرے کے کسی طبقہ کے جذبات مجروح ہوئے ہیں، تو یہ جان لیجیے کہ ہمارا ایسا کوئی ارادہ بالکل نہیں تھا۔‘‘

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔