قومی خبریں

صحت مند طرز زندگی اپنانے سے فالج سے بچا جا سکے گا: وزارت صحت

صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت نے ہفتہ کو کہا کہ صحت مند طرز زندگی اپنا کر اور اس کی علامات کو پہچان کر فالج سے بچا جا سکتا ہے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

نئی دہلی: صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت نے ہفتہ کو کہا کہ صحت مند طرز زندگی اپنا کر اور اس کی علامات کو پہچان کر فالج سے بچا جا سکتا ہے۔

Published: undefined

وزارت نے آج 'عالمی اسٹروک ڈے' کے موقع پر ٹویٹ کیا، "اس عالمی دن کے موقع پر، آئیے ہم سب اس کی علامات کو پہچان کر اور صحت مند طرز زندگی کا انتخاب کرتے ہوئے اس کی روک تھام کے لیے اقدامات کریں۔‘ اس موقع پر ایک ٹویٹ کے ساتھ تصویر کو شیئر کرتے ہوئے، وزارت نے کہا، "فالج اس وقت ہوتا ہے جب دماغ کے کسی حصے میں خون کی سپلائی شدید طور پر کم ہو جاتی ہے یا خون کی شریانوں سے خون بہتا ہے، جس کے نتیجے میں دماغ کو نقصان پہنچتا ہے۔‘‘

Published: undefined

فالج کا عالمی دن ہر سال 29 اکتوبر کو دل کے دورے کی سنگین نوعیت اور کیسز کی بڑھتی ہوئی تعداد کو مدنظر رکھتے ہوئے منایا جاتا ہے، اس کا مقصد لوگوں میں فالج کے بارے میں آگاہی پھیلانا ہے۔ اس بار ورلڈ اسٹروک ڈے کا موضوع 'اس کی علامات کے بارے میں معلومات پھیلانا' ہے تاکہ لوگ اس کی علامات سے آگاہ ہوں اور ان کی جان بچائی جا سکے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined