قومی خبریں

آئی آئی ایم سی میں اُردو صحافت پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ کورس میں داخلہ کا عمل شروع

یہ ایک سالہ کل وقتی پیشہ ورانہ کورس ہے جس کا بنیادی مقصد طلبہ کو صحافت، رپورٹنگ، رائٹنگ، براڈکاسٹنگ، تحقیق، ایڈیٹنگ اور تعلقات عامہ میں اُردو زبان کے خصوصی پس منظر کے ساتھ تربیت فراہم کرنا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>آئی آئی ایم سی، جامعہ</p></div>

آئی آئی ایم سی، جامعہ

 

نئی دہلی: انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ماس کمیونکیشن (آئی آئی ایم سی) میں تعلیمی سال 27-2026 کیلئے پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ میں داخلہ کے مقصد سے درخواست کا عمل شروع ہو گیا ہے۔ یہ ایک سالہ کل وقتی پیشہ ورانہ کورس ہے جس کا بنیادی مقصد طلبہ کو صحافت، میڈیا رپورٹنگ، رائٹنگ، براڈ کاسٹنگ، تحقیق، ایڈیٹنگ، تعلقات عامہ اور ڈیجیٹل کمیونیکیشن میں اُردو زبان کے خصوصی پس منظر کے ساتھ تربیت فراہم کرنا ہے۔

Published: undefined

اُردو صحافت پی جی ڈپلوما کورس تعلیمی سیشن 27-2026 کے لیے درخواستیں دینے کا عمل 6 مئی 2026 سے آن لائن شروع ہو گیا ہے، جس کی آخری تاریخ 26 مئی 2026 ہے۔ تاہم داخلہ امتحان یکم جون 2026 کو منعقد ہوگا۔ نتائج کا اعلان 5 جون 2026 کو کیا جائے گا اور 15 جون 2026 کو ریزلٹ آئے گا۔ داخلہ کیلئے امتحان صرف اُردو زبان اور اُردو اسکرپٹ میں ہی ہوگا۔

Published: undefined

درخواست دہندہ آئی آئی ایم سی کی ویب سائٹ http://www.iimc.gov.in یا https://share.google/Pjaq9ymooJctuOBKz سے درخواست فارم حاصل کر سکتا ہے۔ داخلہ کے تعلق سے بات کرتے ہوئے کورس کے کنوینر محمد ثاقب نے بتایا کہ انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ماس کمیونکیشن (آئی آئی ایم سی) صحافت کی دنیا میں اپنا ایک اہم مقام رکھتا ہے۔ یہاں سے کورس کرنے والے طلباء بڑے بڑے میڈیا ہاؤسز میں کام کر رہے ہیں۔ بنیادی طور پر اس کورس کا آغاز اُردو کے تربیت یافتہ صحافی تیار کرنے کی غرض سے کیا گیا تھا جس کے مثبت نتائج ہمیں دیکھنے کو مل رہے ہیں۔

Published: undefined

محمد ثاقب نے بتایا کہ جن طلباء نے کسی تسلیم شدہ یونیورسٹی سے بیچلر کی ڈگری حاصل کی ہو وہ پی جی کورسز کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔ وہ طلبا جو اپنے بیچلر ڈگری کے آخری سال یا سمسٹر کے امتحان میں شریک ہوئے ہیں، داخلہ کے اہل ہیں۔ انتخاب ہونے پر ایسے طلبا کو اپنی عارضی مارک شیٹ یا سرٹیفکیٹ کی اصل کاپی 30 ستمبر 2026 تک جمع کرانی ہوگی۔ ان طلبا کو کورس مکمل کرنے پر ڈپلومہ تبھی دیا جائے گا جب وہ آئی آئی ایم سی کے دفتر میں اصل ڈگری پیش کریں گے۔

Published: undefined

اس کورس کے لیے عمر کی حد کی بات کی جائے تو یکم اگست 2026 تک جنرل کیٹیگری میں 25 سال، او بی سی زمرہ میں 28 سال، ایس سی، ایس ٹی، پی ڈبلیو ڈی زمرہ میں 30 سال ہونی چاہیے۔ جو طلبا یہ اہلیت رکھتے ہیں وہ داخلے کے اہل ہوں گے۔ محمد ثاقب نے اُردو زبان کو فروغ دینے میں پیش پیش رہنے والی سماجی تنظیموں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اس کورس میں 30 سیٹیں ہیں جو کئی مطالبوں کے بعد بڑھائی گئی ہیں اور اب ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ اس کورس کی اہمیت و افادیت کے بارے میں لوگوں کو بتائیں اور زیادہ سے زیادہ داخلہ کرانے میں مدد کریں۔

Published: undefined

Follow us: WhatsAppFacebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined