قومی خبریں

اداکار سے سیاستداں بنے وجے کی اہلیہ نے داخل کی طلاق کی عرضی، غیر ازدواجی تعلقات کا الزام

وجے اور سنگیتا کی شادی 25 اگست 1999 کو ہوئی تھی۔ ان کے یہاں 2000 میں پہلے بیٹے جیسن سنجے کی پیدائش ہوئی اور 2005 میں بیٹی دیویا ساشا پیدا ہوئیں۔

<div class="paragraphs"><p>تھلاپتی وجے / آئی اے این ایس</p></div>

تھلاپتی وجے / آئی اے این ایس

 

تمل سینما کے سپر اسٹار اور ’تملگا ویٹری کژگم‘ (ٹی وی کے) پارٹی کے سربراہ وجے کی اہلیہ سنگیتا سورنالنگم نے چنگل پٹو فیملی کورٹ میں طلاق کی عرضی داخل کی ہے۔ سنگیتا نے اپنی عرضی میں الزام عائد کیا ہے کہ وجے کا ایک اداکارہ کے ساتھ غیر ازدواجی تعلقات (ایکسٹرا میرٹل افیئر) تھا۔ جب اپریل 2021 میں اس تعلق کے بارے میں پتہ چلا تب وجے نے انہیں یقین دلایا تھا کہ وہ اس رشتے کو ختم کر دیں گے۔ لیکن یہ رشتہ جاری رہا، جس کی وجہ سے انہیں شدید ذہنی تناؤ سے گزرنا پڑا۔

Published: undefined

عدالت میں داخل عرضی کے مطابق جب انہوں نے اپنے شوہر سے اس مبینہ تعلق کے بارے میں سوالات کیے، تو ان کے رویے میں تبدیلی آنے لگی۔ سنگیتا نے الزام عائد کیا کہ وجے نے ان کے گھریلو حقوق کو محدود کر دیا، ان کی نقل و حرکت پر پابندی لگا دی اور مالی معاملات میں بھی کئی طرح کی پابندیاں عائد کر دیں۔ عرضی میں سنگیتا نے ذہنی اذیت اور ظلم کا ذکر کرتے ہوئے طلاق کا مطالبہ کیا ہے۔

Published: undefined

سنگیتا نے اسپیشل میرج ایکٹ 1954 کے تحت طلاق کی عرضی داخل کی ہے۔ قانونی ماہرین کے مطابق اس قانون کے تحت زنا اور ظلم جیسی بنیادوں پر طلاق کا مطالبہ کیا جا سکتا ہے۔ واضح رہے کہ وجے اور سنگیتا کی شادی 25 اگست 1999 کو ہوئی تھی۔ وجے عیسائی اور سنگیتا ہندو ہیں۔ اس جوڑے نے ہندو رسم و رواج کے مطابق شادی کی تھی، جس کے بعد چنئی میں ایک شاندار استقبالیہ بھی رکھا گیا تھا۔ شادی کے بعد وجے اور سنگیتا کے یہاں 2000 میں پہلے بیٹے جیسن سنجے کی پیدائش ہوئی اور 2005 میں بیٹی دیویا ساشا پیدا ہوئیں۔

Published: undefined

شادی کے 27 سال بعد اب سنگیتا نے طلاق کے لیے عرضی دی ہے۔ دونوں گزشتہ 2 سال سے الگ رہ رہے ہیں۔ سنگیتا سری لنکن تامل خاندان سے تعلق رکھتی ہیں اور ان کی پرورش برطانیہ میں ہوئی ہے۔ دوسری طرف وجے، جنہیں ان کے مداح ’تھلاپتی‘ کے نام سے جانتے ہیں، نے حالیہ برسوں میں فلموں سے دوری اختیار کر کے سیاست میں سرگرم کردار نبھانا شروع کیا ہے۔ ان کی پارٹی ’تملگا ویٹری کژگم‘ (ٹی وی کے) کو تامل ناڈو میں ایک ابھرتی ہوئی سیاسی قوت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • ٹی-20 عالمی کپ: انتہائی دلچسپ مقابلہ میں انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو 4 وکٹوں سے ہرایا، پاکستان نے لی راحت کی سانس

  • ,
  • کیرالہ: پرینکا گاندھی نے فاطمہ رحیم سنٹرل اسکول کی سلور جبلی تقریب کا کیا افتتاح، مانٹیسری بلاک کی بنیاد بھی رکھی