قومی خبریں

بجٹ میں عام آدمی مودی کی ترجیحات میں نہیں: راہل گاندھی

راہل گاندھی نے مودی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ عام لوگوں میں انہیں کوئی دلچسپی نہیں ہے اس لئے بجٹ پر ’جامع غوروفکر‘ میں بھی عام آدمی کے بجائے وہ اپنے قریبی صنعت کار دوستوں کو ہی اہمیت دیتے ہیں

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

نئی دہلی: کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے وزیراعظم نریندر مودی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے الزام لگایا کہ عام لوگ کے تئیں انہیں کوئی دلچسپی نہیں ہے اس لئے بجٹ پر ’’جامع غوروفکر‘ میں بھی عام آدمی کے بجائے وہ اپنے قریبی صنعت کار دوستوں کو ہی اہمیت دیتے ہیں۔

Published: undefined

راہل گاندھی نے جمعہ کو ٹوئٹ کیا ’’مودی کےبجٹ کے سلسلے میں ’جامع رائے شماری‘ بھی ان کے قریبی صنعت کار دوستوں کے لئے ریزرو ہے۔ہمارےکسانوں، طالبعلموں، نوجوانوں، خواتین، حکومت اور پبلک شعبوں کے ملازمین، چھوٹے کاروباریوں اور متوسط زمرے کے ٹیکس دہندہ کے تئیں ان کی کوئی دلچسپی نہیں ہے۔

Published: undefined

مودی حکومت کو سوٹ بوٹ کی حکومت قرار دیتےہوئے انہوں نے اس ٹوئٹ کے ساتھ اہم صنعت کاروں کے ساتھ کھینچوائی گئی مودی کی دو تصویر پوسٹ کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو صنعت کار ان تصویروں میں مودی کے ساتھ موجود ہیں وہ ان کے قریبی ہیں اور انہیں سے وہ رائے شماری کرتے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined