
بی جے پی میں شامل ہوتے ہوئے گیان سنگھ مان، تصویر بشکریہ @BJP4Punjab
پنجاب کے اقتدار پر قابض عام آدمی پارٹی کو پھر سیاسی جھٹکا لگا ہے۔ وزیر اعلی بھگونت مان کے چچیرے بھائی گیان سنگھ مان بی جے پی میں شامل ہو گئے۔ پنجاب بی جے پی کے صدر سنیل جاکھڑ نے انہیں پارٹی کی رکنیت دلائی پنجاب کانگریس نے اس سیاسی واقعہ پر عام آدمی پارٹی پر طنز کسا ہے۔ پنجاب کانگریس نے گیان سنگھ مان کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’’عام آدمی پارٹی کے 7 اراکین پارلیمنٹ اور ایک چچا کے بیٹے کم ہو گئے...‘‘
Published: undefined
پنجاب بی جے پی نے اپنے ’ایکس‘ ہینڈل سے گیان سنگھ کی پارٹی میں شمولیت کی تصویر شیئر کرتے ہوئے عآپ پر سخت حملہ بولا ہے۔ پوسٹ میں لکھا کہ ’’بی جے پی پنجاب میں دن بہ دن مضبوط ہوتی جا رہی ہے۔ موجودہ برسراقتدار پارٹی عام آدمی پارٹی وزیر اعلیٰ بھگونت سنگھ مان کو آج اس وقت بڑا سیاسی جھٹکا لگا جب ان کے چچازاد بھائی گیان سنگھ مان بھارتیہ جنتا پارٹی میں شامل ہو گئے۔‘‘ ساتھ ہی لکھا کہ ’’ہریانہ کے وزیر اعلیٰ نائب سنگھ سینی جی اور بی جے پی پنجاب کے ریاستی صدر سنیل جاکھڑ جی نے ان کا بی جے پی خاندان میں استقبال کیا اور کہا کہ بی جے پی کی عوام دوست پالیسیوں اور ترقیاتی وژن کی وجہ سے بڑی تعداد میں لوگ پارٹی سے جڑ رہے ہیں۔‘‘
Published: undefined
بی جے پی کے مطابق عام آدمی پارٹی کے اپنے ہی گھر کے اندر اعتماد کے خاتمے سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ پنجاب کے لوگ اب جھوٹے وعدوں اور نمائشی سیاست سے تنگ آ چکے ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ گزشتہ ماہ عام آدمی پارٹی کے 7 راجیہ سبھا اراکین بی جے پی میں شامل ہو گئے تھے۔ ان میں سے 6 کو عام آدمی پارٹی نے پنجاب سے راجیہ سبھا بھیجا تھا۔ عام آدمی پارٹی کو چھوڑ کر بی جے پی میں شامل ہونے والے راجیہ سبھا اراکین کے نام ہیں راگھو چڈھا، سواتی مالیوال، ہربھجن سنگھ، سندیپ پاٹھک، اشوک متل، راجندر گپتا اور وکرم ساہنی۔
Published: undefined
Follow us: WhatsApp, Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined