
گجرات کے وڈودرا میں ایک دردناک سڑک حادثہ میں کئی لوگوں کی جان چلی گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق شہر کے کوٹمبی اسٹیڈیم کے قریب ایک لگژری پرائیویٹ بس اور ٹرک کے درمیان ہونے والی ٹکر میں 10 افراد ہلاک ہو گئے، جبکہ 25 سے زائد مسافر زخمی بتائے جا رہے ہیں۔ اس حادثہ کی خبر ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور امدادی کارروائیوں میں مصروف ہو گئی۔ زخمیوں کو اسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے۔
Published: undefined
بالاجی ٹریولس کی ایک لگژری بس راجستھان کے باڑمیر سے سورت جا رہی تھی۔ اسی دوران وڈودرا کے کوٹمبی اسٹیڈیم کے قریب بس ڈرائیور کا گاڑی پر سے کنٹرول ختم ہو گیا اور بس سامنے کھڑے ایک ٹرک سے جا ٹکرائی۔ ٹکر اتنی شدید تھی کہ بس کا اگلا حصہ بری طرح تباہ ہو گیا اور اس میں سوار کئی مسافر شدید زخمی ہو گئے۔
Published: undefined
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined