قومی خبریں

دہلی کے روپ نگر میں دردناک حادثہ: نالے پر بنا 60 فٹ لمبا لوہے کا پُل گرا، زد میں آنے کے سبب ایک خاتون کی موت

دہلی فائر سروس (ڈی ایف ایس) کے افسران کے مطابق حادثہ صبح تقریباً 9:30 بجے پیش آیا۔ پُل گرنے کے دوران وہاں موجود ایک 50 سالہ خاتون ملبے کے ساتھ سیدھے نیچے گہرے نالے میں جا گری۔

<div class="paragraphs"><p>حادثہ کا شکار پُل (ویڈیو گریب)</p></div>

حادثہ کا شکار پُل (ویڈیو گریب)

 

ملک کی راجدھانی دہلی میں منگل کی صبح ایک دردناک حادثہ پیش آیا۔ روپ نگر علاقے میں ایک نالے پر بنا تقریباً 60 فٹ لمبا لوہے کا بھاری بھرکم پُل اچانک گر گیا۔ اس حادثے کی زد میں آنے سے ایک 50 سالہ خاتون کی موت ہو گئی ہے۔ واقعہ کے بعد علاقے میں افراتفری مچ گئی اور فوری طور پر ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا۔

Published: undefined

دہلی فائر سروس (ڈی ایف ایس) کے افسران کے مطابق یہ حادثہ صبح تقریباً 9:30 بجے پیش آیا۔ پُل گرنے کے دوران وہاں موجود ایک 50 سالہ خاتون (جو بھکاری بتائی جا رہی ہے) ملبے کے ساتھ سیدھے نیچے گہرے نالے میں جا گری۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی فائر ٹینڈر اور مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ ریسکیو ٹیموں نے سخت مشقت کے بعد خواتین کو باہر نکالا، لیکن تب تک اس کی موت ہو چکی تھی۔

Published: undefined

حادثے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فورس (این ڈی آر ایف)، دہلی پولیس اور دیگر ایمرجنسی ایجنسیوں کو فوری طور پر تعینات کیا گیا۔ افسران نے احتیاطاً پورے علاقے کی گھیرا بندی کر دی ہے، تاکہ کوئی اور ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آئے۔ فی الحال پُل گرنے کی اصل وجوہات کا پتہ نہیں چل سکا ہے، لیکن انتظامیہ نے اس معاملے میں اعلیٰ سطحی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

Published: undefined

واضح رہے کہ دہلی میں بنیادی ڈھانچے کی ناکامی کا یہ پہلا معاملہ نہیں ہے۔ رواں سال فروری میں مغربی دہلی کے جنکپوری علاقے میں ’دہلی جَل بورڈ‘ کے ایک کھلے گڑھے میں گرنے سے ایک موٹرسائیکل سوار کی جان چلی گئی تھی، وہ نوجوان تقریباً 12 گھنٹے تک گڑھے میں پڑا رہا۔ روپ نگر کے اس واقعے نے ایک بار پھر دہلی کے پرانے ڈھانچوں کی مضبوطی اور دیکھ بھال پر سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined