
آگ بجھائے جانے کے بعد ہوٹل کا منظر، ویڈیو گریب
مغربی بنگال کے کولکاتا میں بدھ کی علی الصبح ایک ہوٹل میں خوفناک آگ لگنے سے افرا تفری والی حالت پیدا ہو گئی۔ اس آتشزدگی واقعہ میں کم از کم 9 لوگوں کی موت ہو گئی ہے، جبکہ 6 دیگر افراد سنگین طور پر جھلس گئے ہیں۔ فائر بریگیڈ محکمہ کے مطابق آگ لگنے کا یہ حادثہ کولکاتا واقع مرزا غالب اسٹریٹ کے ایک ہوٹل میں پیش آیا۔ علی الصبح 2 بجے لگی اس آگ نے فوراً ہی خوفناک شکل اختیار کر لی، جس سے جائے وقوع پر ہی 9 لوگ ہلاک ہو گئے۔
ہندی نیوز پورٹل ’آج تک‘ پر اس آتشزدگی واقعہ سے متعلق شائع رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ہلاک ہونے والے سبھی 9 لوگ بنگلہ دیشی شہری تھے۔ بیشتر مختلف بیماریوں میں مبتلا تھے اور علاج کے مقصد سے کولکاتا آئے تھے۔
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔