قومی خبریں

اساتذہ کی تنظیم دہلی کی وزیر تعلیم آتشی کے بیان سے ناراض، اعلیٰ تعلیمی ماڈل کو ناقص قرار دیا

نئی دہلی: دہلی یونیورسٹی کے اساتذہ کا ایک بڑا گروپ دہلی کی وزیر تعلیم آتشی کے بیان کے خلاف احتجاج میں کھڑا ہو گیا ہے۔ دہلی یونیورسٹی میں 12 کالج ہیں، جن کی مالی اعانت دہلی حکومت کرتی ہے

<div class="paragraphs"><p>دہلی کی وزیر تعلیم آتشی / آئی اے این ایس</p></div>

دہلی کی وزیر تعلیم آتشی / آئی اے این ایس

 

نئی دہلی: دہلی یونیورسٹی کے اساتذہ کا ایک بڑا گروپ دہلی کی وزیر تعلیم آتشی کے بیان کے خلاف احتجاج میں کھڑا ہو گیا ہے۔ دہلی یونیورسٹی میں 12 کالج ہیں، جن کی مالی اعانت دہلی حکومت کرتی ہے۔ ان کالجوں میں مالی بے ضابطگیاں مسلسل سامنے آتی رہی ہیں۔

دہلی کی وزیر تعلیم آتشی کا کہنا ہے کہ ان 12 کالجوں میں بہتر نظام قائم کرنے کے لیے ان کالجوں کو مکمل طور پر دہلی حکومت کے تحت لایا جانا چاہیے یا پھر مرکزی حکومت کو ان کالجوں کو اپنے کنٹرول میں لینا چاہیے۔ وزیر تعلیم کے اس بیان کی دہلی یونیورسٹی کے اساتذہ کی تنظیم نیشنل ڈیموکریٹک ٹیچرس فرنٹ (این ڈی ٹی ایف) نے سخت مذمت کی ہے۔

این ڈی ٹی ایف نے کہا کہ دہلی حکومت اپنی ذمہ داری سے بھاگ رہی ہے اور ان کالجوں کو سیلف فنانسنگ بنا کر تعلیم کی نجکاری کرنا چاہتی ہے، جو دہلی حکومت کے اعلیٰ تعلیمی ماڈل کو بے نقاب کر رہا ہے۔ این ڈی ٹی ایف نے دہلی کے ان بارہ کالجوں میں غریب طلباء کے لیے سستی اور معیاری تعلیم کی راہ ہموار کرنے کے لیے لیفٹیننٹ گورنر سے مداخلت کی درخواست کی ہے۔

این ڈی ٹی ایف اور ڈی یو ٹی اے کے صدر پروفیسر اے کے بھاگی نے کہا کہ دہلی حکومت کے وزیر تعلیم کی طرف سے مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان کو لکھے گئے خط میں لگائے گئے الزامات بالکل بے بنیاد ہیں۔ جہاں تک دہلی حکومت کی مالی امداد سے چلنے والے کالجوں میں تقرریوں کا تعلق ہے، اب تک ان بارہ کالجوں میں تمام تقرریاں صرف یونیورسٹی گرانٹس کمیشن (یو جی سی)، ڈی یو، منیجنگ کمیٹی اور دہلی حکومت کے طے کردہ معیار اور منظوری کے مطابق کی گئی ہیں۔

ان کالجوں میں ہر سال تین سطحوں پر آڈٹ کیا جاتا ہے۔ این ڈی ٹی ایف کسی بھی طالب علم کے فنڈ سے ڈی یو کالجوں میں اساتذہ اور ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی کے حق میں نہیں ہے۔ دہلی حکومت بارہ کالجوں میں کام کرنے والے اساتذہ اور عملے کی تنخواہوں اور دیگر بلوں کو باقاعدگی سے ادا نہیں کر رہی۔ جس کے لیے دہلی حکومت پوری طرح سے ذمہ دار ہے۔ زیادہ تر کالج کئی سالوں سے شدید مالی بحران کا شکار ہیں۔

این ڈی ٹی ایف نے مطالبہ کیا کہ ملازمین کو تنخواہوں اور پنشن کی باقاعدہ ادائیگی کی جائے۔ بھاگی نے کہا کہ دہلی حکومت کے فنڈ سے چلنے والے بارہ کالجوں میں سینکڑوں ایڈہاک اساتذہ کام کر رہے ہیں، جن کے عہدوں کی منظوری نہیں دی جا رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ان مسائل کے حوالے سے اساتذہ کی جانب سے کئی مظاہرے بھی کیے گئے لیکن افسوس کا مقام ہے کہ کوئی مستقل حل تلاش نہیں کیا جا رہا۔ اس وقت یہ کالج مالی طور پر بیمار ہو چکے ہیں۔ مناسب گرانٹ نہ ملنے کی وجہ سے ان کالجوں کا انفراسٹرکچر اور جنرل سینی ٹیشن اور لیبارٹریز وغیرہ شدید متاثر ہوئے ہیں۔ کلاس روم کی سہولیات، صاف پانی، آڈیٹوریم کی دیکھ بھال، سیمینار ہال، باغات وغیرہ کی حالت بھی قابل رحم ہے، جس کی وجہ سے ان کالجوں کے طلبا بری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔