قومی خبریں

گورکھپور میں 6 ہزار کی نوکری کرنے والے ٹیچر کو ملا 2 کروڑ روپئے کا ٹیکس نوٹس،’غریب‘ کی اڑگئی نیند

متاثرہ اوم پرکاش نے محکمہ سیلز ٹیکس میں دریافت کیا تو پتا چلا کہ ان کے پین کارڈ کا کسی نے استعمال کرکے نئی دہلی اور فرخ آباد میں الگ الگ کمپنیاں بنائی ہیں۔ ان کمپنیوں کے ذریعہ لین دین کیا گیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>جی ایس ٹی، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

جی ایس ٹی، تصویر آئی اے این ایس

 

اترپردیش کے سدھارتھ نگر ضلع میں ایک چونکا دینے والا معاملہ سامنے آیا ہے۔ یہاں 7-6 ہزار روپے کمانے والے ایک نوجوان کو محکمہ انکم ٹیکس نے 2 کروڑ روپئے کا نوٹس بھیج دیا ہے۔ اس نوٹس کی وجہ سے متاثرہ شخص کی نیند اڑی ہوئی۔ وہ اب اس سلسلے میں افسران کے چکر لگا رہا ہے۔ ’آج تک‘ کی خبرکے مطابق سدھارتھ نگرکے ڈومریا گنج تحصیل علاقے میں رہنے والے ایک نوجوان کو جی ایس ٹی محکمہ نے تقریباً 2 کروڑ روپے ٹیکس ادا کرنے کا نوٹس بھیجا ہے۔ نوٹس سے حیران وپریشان اوم پرکاش ورما کا کہنا ہے کہ میں ایک غریب آدمی ہوں، 6000 سے7000 روپے کی نوکری کرتا ہوں، مجھے بغیر کسی وجہ کے پھنسایا جا رہا ہے۔

Published: undefined

بتایا جاتا ہے کہ ڈومریا گنج تھانہ علاقہ کے بھرواٹھیا مستکہم گاؤں کے رہنے والے اوم پرکاش کو محکمہ جی ایس ٹی سے 1,99,42,313 روپے ٹیکس جمع کرنے کا نوٹس ملا ہے۔ یہ نوٹس 10 فروری کو بذریعہ ڈاک موصول ہوا۔ اوم پرکاش نوٹس پڑھ کر حیران رہ گئے کیونکہ وہ پرائیویٹ ٹیچر ہیں اور6 سے 7 ہزار روپے کماتے ہیں۔ اوم پرکاش نے سب سے پہلے اس معاملے کو لے کر ڈمریا گنج پولیس اسٹیشن میں درخواست دی۔

Published: undefined

اس کے بعد ہیڈکوارٹر واقع محکمہ سیلز ٹیکس میں دریافت کیا تو پتا چلا کہ اوم پرکاش کے پین کارڈ کا کسی نے غلط استعمال کرکے نئی دہلی اور فرخ آباد میں الگ الگ کمپنیاں بنائی ہیں۔ ان کمپنیوں کے ذریعہ لین دین کیا گیا ہے۔ نئی دہلی میں واقع اوم ٹریڈرز نے گزشتہ سال 11,07,90,628 روپئے کا لین دین کیا تھا جس کا ٹیکس 1,99,42,313 روپئے جمع کرنے کے لیے متاثرہ کو بذریعہ ڈاک نوٹس ملا ہے۔

Published: undefined

متاثرہ نے بتایا کہ میں بھروٹھیا مستکحم، سدھارتھ نگر کا رہنے والا ہوں، میں نے پین کارڈ بنوایا تھا جس کا کسی نے غلط استعمال کرکے دو کمپنیاں بنائی ہیں۔ ایک دہلی میں اوم ٹریڈرز کے نام سے رجسٹرڈ ہے اور دوسری فرخ آباد میں ورما انٹرپرائزز کے نام سے رجسٹرڈ ہے۔ مجھے یہ نوٹس 10 فروری کو موصول ہوا۔ 2 کروڑ روپے کا نوٹس آیا تھج، میں غریب آدمی ہوں، مجھے ڈر لگا، میں نے معاملے کی تحقیقات کے لیے ادھر ادھر بھاگ دوڑ کی۔ یہاں تک کہ میں نے ڈومریا گنج پولیس اسٹیشن میں درخواست بھی دی ہے۔

Published: undefined

جب میں نوگڑھ گیا تو ڈپٹی کمشنر آف ٹیکسز نے بتایا کہ یہ میرے نام پر رجسٹرڈ ہے۔ تب سے میں ادھر ادھر بھاگ رہا ہوں۔ یہ نوٹس دہلی سے آیا ہے، میں ایک پرائیویٹ ٹیچر ہوں، میری تنخواہ 6 سے 7 ہزار روپے ہے، میں چاہتا ہوں اس پورے معاملے کی جانچ ہو، مجھے غیر ضروری طور پر پھنسایا جا رہا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined