
پارلیمنٹ آف انڈیا / آئی اے این ایس
پارلیمنٹ کا خصوصی اجلاس رواں ماہ کے آخر میں بلایا جا سکتا ہے۔ حکومت اس اجلاس میں حد بندی اور خواتین کے ریزرویشن سے متعلق آئینی ترمیمی بل پیش کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق حکومت کو یقین ہے کہ لوک سبھا میں ان بلوں کو منظور کرانے کے لیے اس کے پاس مطلوبہ تعداد موجود ہے۔ یہ سب ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب اپوزیشن ووٹر لسٹ کی خصوصی گہری نظرثانی یعنی ایس آئی آر اور چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے خلاف احتجاج تیز کر رہی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مودی حکومت کو امید ہے کہ وہ ڈی ایم کے اور کچھ چھوٹی اپوزیشن پارٹیوں کے ساتھ بات چیت کر حد بندی اور خواتین کے ریزرویشن سے متعلق آئینی ترمیم کے بل کو پاس کرا لے گی۔
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔