قومی خبریں

کرناٹک انتخابات سے قبل بی جے پی کو جھٹکا! پارٹی کے ایم ایل سی پوتنا کا استعفیٰ، کانگریس میں شامل

بی جے پی سے استعفیٰ دینے کے بعد پوتنا کانگریس پارٹی میں شامل ہو گئے۔ انہوں نے رندیپ سنگھ سرجے والا، سدارمیا اور کرناٹک کانگریس کے صدر ڈی کے شیوکمار کی موجودگی میں کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کی

<div class="paragraphs"><p>تصویر سوشل میڈیا</p></div>

تصویر سوشل میڈیا

 

بنگلورو: کرناٹک اسمبلی انتخابات سے پہلے بی جے پی کو اس وقوت شدید جھٹکا لگا جب پارٹی کے ایم ایل سی پوتّنّا نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ رپورٹ کے مطابق پوتنا بی جے پی کی بنیادی رکنیت سے بھی مستعفی ہو گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے ذاتی وجوہات کی بنا پر استعفی دیا ہے اور اس کے بعد وہ کانگریس پارٹی میں شامل ہو گئے۔

پوتنا نے اے آئی سی سی جنرل سکریٹری رندیپ سنگھ سرجے والا، ایل او پی سدارمیا اور کرناٹک کانگریس کے صدر ڈی کے شیوکمار کی موجودگی میں کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔

Published: undefined

خیال رہے کہ الیکشن کمیشن جلد ہی کرناٹک میں اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کرنے والا ہے اور انتخابات سے قبل بی جے پی ریاست میں کئی محاذوں پر گھری ہوئی ہے۔ ایک طرف پارٹی کے کچھ لیڈر بوکھلاہٹ کا شکار ہیں اور دھڑوں میں بٹے ہوئے ہیں تو دوسری طرف ریاست میں بی جے پی حکومت بدعنوانی کے معاملے پر گھری ہوئی ہے۔ الزام ہے کہ ریاست میں ٹینڈر حاصل کرنے کے لیے 40 فیصد تک کمیشن دینا پڑتا ہے۔

Published: undefined

اپوزیشن کے الزامات کو اس وقت تقویت ملی جب بی جے پی کے رکن اسمبلی کے بیٹے اور بنگلورو واٹر سپلائی اینڈ سیوریج بورڈ (بی ڈبلیو ایس ایس بی) کے چیف اکاؤنٹنٹ پرشانت مدل کو حال ہی میں کرناٹک لوک آیوکت کے اہلکاروں نے 40 لاکھ روپے کی رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔ پرشانت، چناگیری اسمبلی حلقہ سے بی جے پی کے موجودہ رکن اسمبلی کے مدل ویروپکشپا کے بیٹے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق پرشانت نے ٹینڈر کے عمل کو ختم کرنے کے لیے 80 لاکھ روپے کی رشوت طلب کی تھی۔ وہ اپنے دفتر میں 40 لاکھ روپے لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑے گیے۔ اس گرفتاری کے بعد بی جے پی مزید گھری ہوئی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined