
فوٹو سوشل میڈیا
ممبئی ہوائی اڈے پر منگل کی شام ایک غیر معمولی واقعہ میں ایئر انڈیا اور انڈیگو کے دو طیاروں کے پروں کے کنارے آپس میں ٹکرا گئے، جس کے بعد طیاروں کو جانچ کے لیے گراؤنڈ کرنا پڑا۔ افسران نے یہ معلومات دی۔ اطلاعات کے مطابق ایئر انڈیا کا طیارہ روانگی کی تیاری کررہا تھا جب کہ انڈیگو کا طیارہ لینڈ کر رہا تھا۔ ممبئی ہوائی اڈے پر متوازی رن وے ہیں۔ دونوں ہی طیارے ایئربس اے 320 تھے۔
Published: undefined
اس واقعہ کے بعد ایئر انڈیا کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ 3 فروری کو ممبئی سے کوئمبٹور جانے والی پرواز AI2732 تاخیر کا شکار ہوئی کیونکہ مقررہ طیارہ روانہ ہونے سے پہلے ٹیکسی وے پر انتظار کے دوران ایک دیگر ایئر لائنس کمپنی کے طیارے کے رابطے میں آگیا۔ دونوں طیاروں کے ونگس (پر) کے کنارے ٹکرانے سے ہمارے طیارے کے ونگس کے کنارے کو نقصان پہنچا۔
Published: undefined
وہیں انڈیگو کے ترجمان نے بتایا کہ حیدرآباد سے ممبئی آنے والی پرواز 6E791 کے ونگ ٹپ لینڈنگ کے بعد ایک دیگر ایئرلائن کے طیارے کے رابطہ میں آگیا۔ حکام نے تصدیق کی ہے کہ تمام مسافر محفوظ ہیں۔ شہری ہوا بازی کی وزارت کے ترجمان نے کہا کہ شہری ہوا بازی کے ڈائریکٹوریٹ جنرل (ڈی جی سی اے) کی ایک ٹیم جائے وقوعہ پر موجود ہے اور دونوں طیاروں کو معائنہ کے لیے ان کے متعلقہ مقامات پر واپس لے جایا گیا ہے۔ فوری طور پر طیارے میں سوار مسافروں کی تعداد معلوم نہیں ہو سکی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined