قومی خبریں

درد کا رشتہ نبھانے والی لیڈر: پرینکا گاندھی کی لکھیم پور کھیری میں بدسلوکی کی شکار خواتین سے ملاقات

یوپی کانگریس کے ایک ٹوئٹ میں اس ملاقات کی تصاویر جاری کرتے ہوئے لکھا گیا، ’’پارٹی کے حساب سے نہیں درد کے حساب سے رشتہ نبھانے والی لیڈر کا نام پرینکا گاندھی ہے۔‘‘

تصویر بشکریہ ٹوئٹر
تصویر بشکریہ ٹوئٹر 

لکھنؤ: کانگریس کی جنرل سکریٹری اور یوپی کی انچارج پرینکا گاندھی اپنے سہ روزہ اتر پردیش کے دورے کے دوسرے دن راجدھانی لکھنؤ سے لکھیم پور کھیری پہنچیں اور وہاں انہوں نے بلاک پرمکھ انتخابات کے دوران بدسلوکی کا شکار بننے والی خواتین سے ملاقات کی۔ پرینکا گاندھی اس کے بعد ضلع کی عصمت دری کی متاثرہ تین بچیوں سے بھی ملاقات کریں گی۔

Published: 17 Jul 2021, 12:15 PM IST

پرینکا گاندھی صبح کے وقت لکھنؤ سے لکھیم پور کھیری کے لئے روانہ ہو گئی تھیں اور 11.30 بجے کے قریب وہ ضلع کے موضع پسگاؤں پہنچیں۔ یہاں انہوں نے سماجوادی پارٹی سے وابستہ ریتو سنگھ اور انیتا یادو سے ملاقات کی۔ ریتو سنگھ بلاک پرمکھ انتخابات میں امیدوار تھیں اور انیتا یادو ان کی تجویز کنندہ تھیں اور ان کے ساتھ مبینہ طور پر بھی جے پی کارکنان نے کاغذات نامزدگی داخل کرنے کے دوران بدسلوکی کی تھی۔

Published: 17 Jul 2021, 12:15 PM IST

لکھیم پور کھیری میں 8 جولائی کو بلاک پرمکھ انتخابات کے کاغذات نامزدگی داخل کرنے کے دوران انیتا یادو کی ساڑی تک کھینچ لی گئی تھی اور اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔ پرینکا گاندھی نے سماجوادی پارٹی سے وابستہ ہونے کے باوجود دونوں خواتین سے ملاقات کی۔ اس موقع پر پرینکا گاندھی نے کہا، ’’اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ ہمارا تعلق کس پارٹی سے ہے، ہم خواتین ہیں اور ایسا کسی بھی خاتون کے ساتھ کبھی نہیں ہونا چاہیئے۔‘‘

Published: 17 Jul 2021, 12:15 PM IST

یوپی کانگریس کے ایک ٹوئٹ میں اس ملاقات کی تصاویر جاری کرتے ہوئے لکھا گیا، ’’پارٹی کے حساب سے نہیں درد کے حساب سے رشتہ نبھانے والی لیڈر کا نام پرینکا گاندھی ہے۔‘‘ پرینکا گاندھی کچھ دیر میں لکھیم پور کھیری میں عصمت دری کی شکار بچیوں کے کنبوں سے بھی ملاقات کریں گی۔ خیال رہے کہ لکھیم پور کھیری میں گزشتہ دنوں 3 بچیوں سے ریپ کا معاملہ سامنے آیا تھا۔ پرینکا گاندھی انہیں تین بچیوں کے اہل خانہ سے ملیں گی۔

Published: 17 Jul 2021, 12:15 PM IST

پرینکا گاندھی آج امیٹھی و رائے بریلی کے بلاک کانگریس صدور سے بھی ملاقات کریں گی۔ اس کے بعد امیدوار طلبا، بے روزگار منچ کے عہدیداروں کے ساتھ بھرتی گھوٹالہ اور رکی ہوئی تقرریوں کے تعلق سے میٹنگ کریں گی۔ اس کے علاوہ پرینکا گاندھی کچھ دیگر لوگوں سے بھی ملاقات کریں گی اور الیکشن کی تیاریوں کو لے کر بات چیت کریں گی۔

Published: 17 Jul 2021, 12:15 PM IST

پرینکا گاندھی اپنے دورے کے پہلے دن لکھنؤ ائیر پورٹ سے عالم باغ، چار باغ، کے کے سی، برلنگٹن چوراہا، باپو بھون، ودھان بھون ہوتے ہوئے جی پی او واقع مہاتما گاندھی کے مجسمہ تک پہنچیں اور وہاں پر گل پوشی کی تھی۔ پرینکا گاندھی نے پارٹی کے صدر دفتر پر ریاستی ایگزیکٹیو، عہدیداروں اور ضلع-سٹی صدور سے بھی ملاقات کی اور اسمبلی الیکشن کی تیاریوں کے حوالہ سے خصوصی گفتگو کی۔

Published: 17 Jul 2021, 12:15 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 17 Jul 2021, 12:15 PM IST