
دہلی میٹرو / آئی اے این ایس
دہلی کی وزیراعلیٰ ریکھا گپتا کی زیر صدارت دہلی حکومت کی متعلقہ اتھارٹی نے راجدھانی کے 9 میٹرو اسٹیشنوں کے نام تبدیل کر دیے ہیں۔ وزیراعلیٰ کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق میٹنگ میں 21 تجاویز پرغور کیا گیا، جن میں سے 12 ناموں کو برقرار رکھا گیا، 7 میں ترمیم کی گئی ہے اور 2 اسٹیشنوں کا مکمل نام تبدیل کر دیا گیا ہے۔ خبر رساں ایجنسی کی رپورٹوں کے مطابق بدلے گئے ناموں میں شمالی پیتم پورہ- پرشانت وہار (سابقہ پرشانت وہار)، جگت پور- وزیرآباد (سابقہ جگت پور)، نانک پیاؤ- ڈیراول نگر (سابقہ ڈیراول نگر)، خان پور-وایوسینا آباد (سابقہ خان پور)، نانکسر- سونیا وہار(سابقہ سونیاوہار)، شری رام مندر میوروہار(سابقہ میوروہار پاکٹ -1) اور منگولپوری کلاں۔ ویسٹ انکلیو(سابقہ ویسٹ انکلیو)شامل ہیں۔
Published: undefined
اس کے علاوہ شمالی پیتم پورہ کا نام بدل کرحیدر پور ولیج اور پیتم پورہ کا نام بدل کر مدھوبن چوک کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں حکومت کا کہنا ہے کہ یہ تبدیلیاں مقامی شناخت اور علاقائی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے کی گئی ہیں۔ اس دوران مجلس پارک، بھلسوا، حیدر پور بادلی موڑ، دیپالی چوک، یمنا وہار، بھجن پورہ، کھجوری خاص، سورگھاٹ، جھروڈا ماجرا، براڑی، پشپانجلی اور موج پور- بابر پور جیسے اسٹیشنوں کے نام حسب سابق رکھے گئے ہیں۔
Published: undefined
وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے کہا کہ میٹرو اسٹیشن صرف نقل و حمل کے مرکز نہیں ہیں بلکہ اپنے علاقے کی ثقافتی اور سماجی شناخت کی بھی نمائندگی کرتے ہیں۔ ناموں کو حتمی شکل دینے سے قبل مقامی نمائندوں اور شہریوں کی آراء پر غور کیا گیا۔ حکومت نے عندیہ دیا ہے کہ مستقبل میں بھی اگر عوامی جذبات اور مقامی شناخت کے مطابق مناسب تجاویز موصول ہوتی ہیں تو ان پر غور کیا جائے گا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined